نیویارک (نیٹ نیوز) امریکہ میں تھیٹر کے معروف اداکار مارک بلم 69سال کی عمر میں ہلاک ہو گئے ۔فاکس نیوزکی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی بیوہ جینٹ زیرش نے بتایا کہ میرے شوہر کرونا کے باعث ہلاک ہوئے ، وہ نیویارک کے معروف پریس بائٹیرین ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ مارک بلم نے تھیٹر کیساتھ ساتھ متعدد فلموں اور ویب سیریز میں بھی کام کیا۔شوبز شخصیات نے بلم کی موت پر اظہار افسوس کیا اور لوگوں سے کرونا سے بچنے کیلئے گھروں میں رہنے کی اپیل بھی کی ہے ۔