لندن ،بیجنگ، نیویارک (92نیوز رپورٹ ، مانیٹرنگ ڈیسک،اے ایف پی، نیوزایجنسیاں) دنیا بھر میں کروناوائر س سے ہلاکتیں 27ہزار کے قریب پہنچ گئیں ۔برطانوی وزیر اعظم ،فلپائن کے آرمی چیف بھی کرونا کا شکار ہو گئے ۔ متاثرہ ممالک میں امریکہ سرفہرست آگیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں مزید2,840 افراد ہلاک جبکہ54,648 نئے کیس سامنے آگئے ۔ متاثرہ ممالک کی تعداد 199ہو گئی جہاں متاثرین کی تعداد586,458ہو گئی ،132,428 مریض صحتیاب ہو چکے جبکہ22,087 کی حالت تشویشناک ہے ۔ہلاکتوں کی مجموعی تعداد26,908ہو گئی۔اٹلی 919، سپین 569،فرانس299،امریکہ 223،برطانیہ 181، ایران 144،نیدرلینڈز 112، جرمنی 71،بلجیم69،سوئٹزرلینڈ39،ترکی 17،پرتگال 16،برازیل، سویڈن 15،15کینیڈا14، ڈنمارک11،مراکو، ڈومنیکن ریپبلک10،10،انڈونیشیا، فلپائن،آسٹریا9،9،جنوبی کوریا8،مصر،لکسمبرگ6،6، چین،ناروے 5،5،عراق،اسرائیل4،4،آئرلینڈ، ملائشیا،سلوینیا3،3، ایکواڈور، جنوبی افریقہ،البانیہ، برکینافاسو، قبرص،فن لینڈ میں 2،2مریض ہلاک ہوگئے ۔ متاثرہ افراد کی تعداد کے اعتبار سے امریکہ چین سے بھی آگے نکل گیاجہاں متاثرین کی تعداد98,093 ہو گئی جبکہ اٹلی 86,498متاثرین کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔سپین 6,273،جرمنی 6,240، فرانس3,809،ایران2,926،برطانیہ 2,885، ترکی2,069،نیدرلینڈز1,172،سوئٹزرلینڈ1,117، بلجیم میں1,049نئے کیس سامنے آگئے ۔جنوبی افریقہ کے ساحل کے قریب موجود کروز شپ پر سوار 4 مسافرکرونا کے باعث ہلاک ہو گئے ، جہاز پر 1800مسافر سوار ہیں اور اسے کرونا کے شبہ میں لنگرانداز ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ امریکی ایوان نمائندگان نے 2 ہزار ارب ڈالر کے امدادی پیکج کی منظوری دیدی۔ صدر ٹرمپ نے آٹو کمپنیوں جی ایم اور فورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد ازجلد وینٹی لیٹرز تیار کرنا شروع کر دیں۔ نیو یارک میں وینٹی لیٹرز کی شدید کمی کے باعث دو مریضوں کیلئے ایک ہی وینٹی لیٹر استعمال کرنے کی اجازت دیدی گئی ۔ تازہ سروے سے معلوم ہوتا ہے لاکھ سے زیادہ امریکی اس عالمی وبا میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن اور ہیلتھ سیکرٹری میٹ ہینکاک میں بھی کووڈ 19کی تشخیص ہو گئی ہے ۔ دونوں رہنمائوں نے خود کوآئیسو لیٹ کرلیا۔برطانوی وزیر اعظم نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنی حکومتی ذمہ داریاں سرانجام دوں گا۔برطانیہ کے چیف میڈیکل آفیسر کرس وٹی میں بھی علامات سامنے آئی ہیں جسکے بعد وہ گھرمیں رہ کر کام کر رہے ہیں۔ فلپائن کے آرمی چیف جنرل فیلمون سانتوس بھی کرونا کا شکار ہو گئے ۔روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی انتظامیہ کے ایک رکن میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں شیر خوار بچہ اور 8 سالہ لڑکا کرونا کا شکار ہو گئے ۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد چودہ ہو گئی۔چین میں کرونا کا مزید پھیلا ئوروکنے کیلئے غیرملکیوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی۔سفارتکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے ۔فجی نے ملک گیر کرفیو نافذ کردیا۔روس نے بیرون ملک پروازیں منسوخ کر دیں۔فرانس نے لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتوں کیلئے توسیع کر دی۔ہنگری نے دو ہفتے کیلئے ملک گیر لاک ڈاؤن کر دیا۔بلجیم نے لاک ڈاؤن کی مدت18 اپریل تک بڑھا دی ۔افغان حکومت نے کابل کو آج سے 21روز کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔دبئی حکومت نے تمام سرکاری اداروں کو ایک سرکلر کے ذریعے ہدایت کی ہے کہ وہ کرونا کی وبا کے خطرے کے پیش نظر دفاتر کے بجائے گھروں اور اپنی قیام گاہوں سے آن لائن کام جاری رکھیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے ٹویٹ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطے کی تفصیل بتائی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق چینی صد شی جن پنگ کیساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی ۔ دنیا میں تباہی پھیلانے والے کرونا وائرس کے متعلق بات چیت کی گئی۔ چین کیساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں۔چینی صدر شی جن پنگ نے کہا امریکہ اور چین کو مہلک کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے متحد ہو کر لڑناچاہیے ۔ چینی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پیشکش کی کہ چین تمام معلومات اور تجربہ امریکہ کیساتھ شیئر کرنے کیلئے تیار ہے ۔