ٹور نٹو (این این آئی) کرپشن سکینڈل میں کینیڈین وزیرِاعظم نے قوانین کی خلاف ورزی کا اعتراف کرلیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ٹروڈو کے خلاف مفادات کے ٹکراؤ کے قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق رپورٹ منظرِ عام پر آئی جس میں لگائے گئے الزامات کو انہوں نے تسلیم بھی کر لیا تاہم ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے جو کیا، ملکی مفاد میں کیا اور انہوں نے اس رپورٹ کے کچھ نتائج سے اختلاف کیا ۔کینیڈا کے ضابطہ اخلاق سے متعلق کمشنر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایس این سی-لاویلن کے معاملے میں مفادات کے ٹکراؤ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ۔ ٹروڈو کی سابق پرنسپل سیکرٹری جیرلڈ بٹس کا کہنا ہے کہ اس مقدمے میں کسی قسم کا سیاسی دباؤ نہیں ڈالا گیا، صرف اس مقدمے سے ملکی معیشت کو ممکنہ طور پر پہنچنے والے نقصان سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔