سرینگر،نئی دہلی( کے پی آئی ) مقبوضہ کشمیرکے علاقے بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے تین کشمیریوں کو گرفتارکرلیا ،بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف کئی مقامات پر لوگوں نے احتجاجی مظاہرے بھی کئے ۔ دریں اثنا وادی پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کے خلاف بیلجیم میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، مظاہرین نے فاشٹ مودی کے خلاف نعرے لگائے ۔جنوبی ضلع پلوامہ میں مجاہدین نے ایک فوجی گاڑی پر گولیاں چلائیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں حکام نے انٹرنیٹ سروس فور جی پر جاری پابندی میں 19 اگست تک توسیع کردی ۔وادی میں کورونا وبا مزید سات افراد کی جانیں چلی گئی ہیں ۔