سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک )کشمیریوں کیلئے بھارتی بیوروکریسی سے بھی آوازیں اٹھنے لگیں۔کیرالہ کے سرکاری افسر نے مودی سرکار سے دلبرداشتہ ہوکر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔کنان گوپی ناتھ نے کہا ہے کہ یہ 1970نہیں بلکہ اکیسویں صدی ہے ،کشمیر کا معاملہ دبایا نہیں جاسکتا۔20دن سے کشمیر میں کرفیو اور پابندیاں ہیں۔کشمیر میں جاری کشیدہ صورتحال پر خاموش نہیں رہ سکتا۔جارحیت کیخلاف آزادی سے بولنے کیلئے استعفیٰ دیا ہے ۔