جدہ (خصوصی رپورٹ) جدہ میں پاکستانی قونصل خانہ میں پانچ اگست ''یوم استحصال کشمیر'' کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں خطاب کرتے ہوئے او آئی سی میں پاکستان کے سفیر رضوان شیخ نے کہا کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا، انڈیا جتنے بھی ہتھکنڈے استعمال کر لے مگر کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کر کے ہی حل ہوگا ، ایسے جبری اپنا حصہ بنا کر وقتی طور پر تو وہ فائدہ حاصل کر سکتا ہے مگر مستقل طور پر نہیں ۔ بھارت نے کشمیریوں کی شناخت پر حملہ کیا ہے اور بھارتی قبضے کا معاشی نتیجہ کشمیریوں کے لئے 4 ارب ڈالر کا نقصان ہے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی میڈیا کنسلٹنٹ مسٹر منصور نظام ایدین تھے ، منصور نظام ایدین نے کہا سعودی عرب کشمیر کے مقصد کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔ تقریب میں وادی کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق مختصر دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔