لندن(صباح نیوز،اے ایف پی)کنزرویٹو پارٹی کی جیت کے خلاف سینکڑوں افراد نے وسطی لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا، انہوں نے وزیراعظم بورس جانسن کے خلاف نعرے بازی کی۔برطانیہ میں پارلیمانی انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کی جیت کے خلاف سینکڑوں افراد لندن کی سڑکوں پر نکل آئے ، مظاہرین نے بورس جانسن میرے وزیراعظم نہیں اور بورس آئوٹ کے نعرے لگائے ، بینرز تھامے مظاہرین نے مختلف سڑکوں پر مارچ کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی۔اے ایف پی کے مطابق بورس جانسن نے کہا ہے کہ وہ ماضی کی اپوزیشن سے ملنے والے ووٹوں پر شکر گزار ہیں اور ان کے اعتماد پر پورا اتر نے کی کوشش کرینگے ۔