فلوریڈا( نیٹ نیوز)51 برس ساتھ نبھانے والے امریکی جوڑے کا کورونا وائرس کے باعث ایک ساتھ انتقال ہوگیا۔ ایڈرین اور سٹیورٹ بیکر کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کے نتیجے میں 6 منٹ کے وقفے سے چل بسے ۔ ریاست فلوریڈا کے علاقے بوائینٹن بیچ کا رہائشی یہ جوڑا چند ہفتے پہلے تک مکمل صحت مند تھا۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق 74 سالہ سٹیورٹ بیکر اور 72 سالہ ایڈرین بیکر کی شادی کو 51 سال سے زائد عرصہ گزر گیا تھا ۔ان کے بیٹے بڈی بیکر نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ سماجی دوری اور گھروں میں رہنے کے حکومتی فیصلوں پر عمل کریں۔