لزبن ( آن لائن) مائیکرو سافٹ سرٹیفکیٹ کے امتخانات میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے تین بہن بھائیوں نے کامیابی حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کر دیا ، تحصیل کھاریاں ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے رانا زاہد اپنے دو بیٹوں بلال رانا، ابراہیم رانا اور بیٹی ثناء زاہد کے ہمراہ روشن مستقبل کی خاطر پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں رہائش پزیر ہوئے ، حصول تعلیم کی دوڑ میں شامل اس خاندان کے بچوں نے پاکستان کا نام بھی روشن کردیا، گزشتہ ہفتہ لزبن میں منعقد ہونے والے مائیکرو سافٹ امتحان میں ثناء زاہد اور بلال رانا نے 86 فیصد اور ابراہیم رانا نے 77 فیصد نمبر حاصل کر کے شاندار کامیابی حاصل کی ، میڈیا سے بات چیت میں والد رانا زاہد اور والدہ صائمہ زاہد نے کہا ہماری کوشش ہے ہمارے بچے مزید کامیابی حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کریں اور ارفع کریم کے مشن کو آگے لے کر چلیں،کیونکہ بیرونی دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے ، ضرورت ہے کہ پاکستانی ملک کے بہتر سفیر بن کر ثابت کریں ہم پرامن اور پڑھی لکھی قوم ہیں ، پرتگال میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں نے بھی اس کامیابی کو خوش آئند قرار دیا اور بچوں کو ایوارڈز دینے کا عندیہ دے دیا۔