لندن(نیٹ نیوز) برطانوی خاتون کھانا کھا کر پیسے کمانے بیماری بھی بھگانے میں مصروف ہے ،28سالہ فیبیو میٹیسن بیماری کیخلاف لڑنے والی پہلی برطانوی یو ٹیوبر بن گئیں ان کا کہنا ہے کہ کھانا کھاتے ویڈیو بناناتھراپی لگتا ہے ،خاتون کے 8ہزار سبسکرائبرہیں۔ فیبیو میٹیسن کے لیے یہ محض ایک نوکری نہیں بلکہ اس کام سے ان کی کئی سال پرانی بیماری’Eating Disorder‘ پر قابو پانے میں مدد ملی ، یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں انسان کے کھانے کی عادات میں خرابیاں ہوتی ہیں جب کہ ایسے لوگ اپنے وزن کے حوالے سے تناؤ کا بھی شکار ہوتے ہیں جس کی وجہ سے انسان کی نفسیات پر بے حد منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، اب تک انہوں نے اپنے چینل پر 200 ویڈیوز پوسٹ کی ہیں، یہ اپنی ویڈیوز میں ہر طرح کا کھانا کھاتی ہیں جس میں برگر، پیزا، کیک، چپس وغیرہ شامل ہیں اور ان کی ایک ویڈیو کو ہزاروں لوگ دیکھتے ہیں۔