یوآندے (این این آئی )افریقی ملک کیمرون کی ایک فوجی عدالت نے اپوزیشن کے دس رہنماؤں کو عمرقید کی سزائیں سنا دیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان افراد کو بغاوت، دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کی تحریک چلانے کے الزامات میں مجرم قرار دے دیا گیا۔ اپوزیشن کے یہ رہنما صدر پاؤل بیا کے اکتوبر 2018 میں ہونے والے انتخاب کے خلاف تھے۔