کونکری(صباح نیوز)افریقی ملک گنی میں صدر کی مدت 12 سال تک بڑھانے کے لیے متنازعہ آئینی ریفرنڈم کا اپوزیشن نے بائیکاٹ کر دیا، جھڑپوں میں10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی افریقی ملک گنی میں ہونے والا ریفرنڈم تنازع کا شکار ہو گیا، صدر کی مدت 12 سال کرنے پر ہونے والی ووٹنگ پر مظاہرے شروع ہو گئے ، اپوزیشن کے کارکنوں نے پولنگ اسٹیشنوں پر دھاوا بول دیا۔مظاہرین اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ، صدر ایلفا 2010 سے اقتدار میں ہیں۔