کابل(اے ایف پی،این این آئی )افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ سیکڑوں طالبان قیدی جو کابل کے ساتھ امن مذاکرات کی پیشگی شرط کے طور پر رہا کیے جانے والے ہیں دنیا کے لئے خطرہ ہیں۔افغان صدر اشرف غنی نے امریکی تھنک ٹینک کے زیر اہتمام ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ ہم امن کی خواہش پر اتفاق رائے چاہتے ہیں لیکن اتنی بڑی قیمت پر نہیں۔انہوں نے واشنگٹن میں قائم خارجہ تعلقات سے متعلق کونسل کو بتایا طالبان کو غلبہ حاصل نہیں کرنے دینگے ۔اگر انہوں نے تسلط کی کوشش کی تو افغان معاشرہ یہ قبول نہیں کریگا۔دریں اثنا صوبہ قندھار میں گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا کردھماکہ سے تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں خاتو 3 بچوں سمیت جاں بحق ہو گئی جبکہ 6افراد زخمی ہوگئے۔