نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی فضائیہ کے سابق سربراہ ایئر چیف مارشل بی ایس دھنوا نے اعتراف کیا ہے کہ کمتر ٹیکنالوجی کے باعث پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتے ، انہوں نے ندامت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بالاکوٹ حملے میں ہم نے جو سبق سیکھا وہ یہ ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کا بہت اہم کردار ہے ۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس دھنوا نے کہا کہ بالاکوٹ حملے کے بعد ہم پاکستانی فوج کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کیلئے تیار تھے ، اگر پاکستان کوئی جوابی کارروائی کرتا تو ہم آپریشن کیلئے بالکل تیار تھے ۔انہوں نے کہا کہ بالاکوٹ حملے کے نتیجے میں ہم نے سیکھا کہ ٹیکنالوجی میں جدت ضروری ہے ، اگر ہمارے پاس جدید طیارے جیسا کہ رافیل ہوتے تو یقیناً ہماری پوزیشن بہتر ہوتی۔