جکارتہ(آن لائن) انڈونیشیا میں پولیس سٹیشن کے باہر ہونے والے مشتبہ خودکش بم دھماکے میں کم از کم ایک حملہ آور ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جزیرہ سماترا کے مدان میں واقع پو لیس سٹیشن پر صبح 8 بج کر 5 منٹ پر دھماکا ہوا۔پولیس کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ ایک خود کش بم دھماکہ تھا۔حملہ آور بھی مارا گیا۔