نئی دہلی(صباح نیوز)بھارت میں کانگریس پارٹی کی سیکرٹری جنرل پریانکا گاندھی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کی پولیس نے پریانکا گاندھی کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، وہ گائوں سون بھدر میں اراضی تنازعے پر فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دس افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کرنا چاہتی تھیں،یوگی ادتیہ ناتھ کی انتہا پسند پولیس نے رکاوٹیں لگا کر پریانکا گاندھی کو قصبے میں جانے سے روک دیا جس پر کانگریسی رہنما نے ساتھیوں سمیت نارائن پور پولس چوکی پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا ، پولیس نے ناصرف دھرنا ختم کرایا بلکہ پریانکا گاندھی کو گاڑی میں لاد کر نامعلوم پرمقام لے گئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پریانکا نے کہا کہ انہیں کہاں لے جایا جارہا ہے اس کا علم نہیں لیکن وہ پھر بھی انتہا پسند یوگی پولیس کی حد دیکھنے کے لیے ساتھ جا رہی ہیں۔