ٹیکساس (این این آئی)امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں واقع گیس سٹیشن پر ڈکیتی کی واردات کے دوران پاکستانی نژاد امریکی کو قتل کر دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ساوتھ فورٹ ورتھ میں واقع سپر بگ کاونٹی مارٹ گیس اسٹیشن میں موجود ایوب علی کو ڈکیتی کی واردات کے دوران ہلاک کر دیا گیا۔اس سلسلے میں فورٹ ورتھ پولیس کے شیرف نے کہا کہ ملزم کار نمبر جی پی بی 0449 میں سوار تھا جس نے اپنے چہرے پر سرجیکل ماسک پہنا ہوا تھا، اس کے سر پر سفید ٹوپی تھی جبکہ ہاتھوں میں دستانے تھے ۔