ممبئی( آن لائن )بالی ووڈاداکارہ رانی مکھرجی نے کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھا دی ،ٹویٹر پر اپنے پیغام میں رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر میرا موقف واضح ہے ، میں یہ پہلے بھی کہہ چکی ہوں اور اب دوبارہ کہہ رہی ہوں کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے تمام اختلافات ایک سائیڈ پر رکھ کر کشمیر میں ایک ریفرنڈم کرانے کے لیے کام کرنا چاہیئے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آخر کشمیری کیا چاہتے ہیں، ہر ایک کو خود ارادیت کا حق حاصل ہونا چا ہیئے ۔رانی مکھرجی کے اس ٹویٹ کے بعد ٹویٹر صارفین نے بھی ان کے موقف کی حمایت کی اور مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ رانی مکھرجی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے روایتی انداز میں پہلے السلام علیکم کہا ۔ رانی مکھرجی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں پاکستان آئوں اور آپ سب سے وہاں آ کر ملاقات کروں ،اگر مجھے کوئی موقع ملا تو میں فوری طور پر اس کو قبول کروں گی اور ضرور پاکستان آئوں گی، مجھے پاکستان اور بھارت میں کوئی فرق نظر نہیں آتا، دونوں ممالک کی عوام میں بہت پیار ہے ۔