کراچی(صباح نیوز) تھائی ایئر ویز انٹرنیشنل کے سیکنڈ وائس چیئرمین اور قائم مقام صدرنے کہا کہ تھائی لینڈ کی کابینہ نے تھائی ایئر ویز کے لئے ریفارم پلان کی منظوری دیدی ہے جس پر قانون کے مطابق عملدر آمد کیا جائیگا اور اس دوران تھائی ایئر ویز کا فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری رہے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ ریفارم پلان کے تحت تھائی ایئر کو نہ ہی تحلیل کیا جائیگا اور نہ ہی تھائی ایئر بینک کرپٹ کرے گی اور اس دوران تھائی ایئر ویز کے پسنجرز اور کارگو آپریشنز معمول کے تحت جاری رہیں گے ۔ریفارم پلان کے تحت تھائی ایئر ویز کی آپریشنل کارکردگی و استعداداور مصنوعات و خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جائیگا۔