کراچی (کلچرل رپورٹر) معروف ڈرامہ رائیٹر الماس خالد نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستانی کونٹینٹ کو پسند کیا جاتا ہے جس کی وجہ ہماری کہانیوں کو حقیقت سے قریب تر اور معیاری ہونا ہے ہم ڈراموں میں اپنے ناظرین کو وہی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں جس معاشرے میں ہم زندگی بسر کررہے ہیں ۔ نمائندہ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے الماس خالد کا کہنا تھا کہ ان دنوں مختلف ڈراموں کے اسکرپٹ میں بہت مصروف ہوں ۔ ابھی ہم ٹی وی کے لئے ایک ڈرامہ ’’سزا عشق‘‘ لکھا ہے جو کہ عنقریب آن ائیر ہونے جارہا ہے ڈرامے کے ہدایتکار فہیم برنی ہیں جبکہ کاسٹ میں اظفر رحمان اور انمول بلوچ نمایاں ہے ۔ اسکے علاوہ ایک اور ڈرامہ سوپ ’’محبت کا ایک پہر‘‘ بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جو کہ گولڈ برج میڈیا پروڈکشن کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔