نیو یارک(ویب ڈیسک) سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سرخ سیارہ مریخ اس وقت زمین سے قریب آگیا ہے اور پورے ہفتے یہ زمین سے قریب ہی رہے گا۔ ان سات دنوں میں مریخ کا زمین سے فاصلہ تقریباً 6 کروڑ 21 لاکھ کلومیٹر (62.1 ملین کلومیٹر) رہے گا۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسا ہی ایک اور موقع آج سے پندرہ سال بعد یعنی 2035 میں دوسری بار آئے گا۔واضح رہے کہ زمین اور مریخ میں قربت کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ مریخ اس وقت زمین سے کم ترین فاصلے پر ہے ، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ مریخ اور زمین کے درمیان اوسط سے خاصا کم فاصلہ ایک دو دن یا چند گھنٹے نہیں بلکہ پورے ایک ہفتے تک برقرار رہے گا ۔