حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آستانہ عالیہ موہڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ نے پی ٹی آئی کے ضلعی قائد مہدی حسن بھٹی، امیدوار قومی اسمبلی شوکت علی بھٹی ، امیدوار صوبائی اسمبلی ملک فیاض احمد ، رشید احمد زرگر اور ملک شوکت حیات اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع بھر میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔پیر مجتبیٰ الفاروق گل بادشاہ نے کہا کہ اسوقت تک 300سے زائد خانقاہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور پی ٹی آئی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ علماء ومشائخ کونسل کی مدد سے قانون تحفظ ناموس رسالت اور قانون ختم نبوت کو بہتر بنائے گی۔