نیویارک (ویب ڈیسک) 90 سالہ امریکی دادی جان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر آسمان کی بلندیوں پر پہنچ کر سکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ کیا ۔امریکی ریاست اوریگون کے شہر گلاڈ اسٹون سے تعلق رکھنے والی ایڈنا کرسچینن دونوں پیروں سے معذو ہیں، اپنی 90 ویں سالگرہ کو یادگار بنانے کی ٹھانی اور انسٹرکٹر کے ہمراہ 14 ہزار فت آسمان کی بلندی پر جہاز سے چھلانگ لگاتے ہوئے ہمت کی نئی مثال قائم کر دی۔90سالہ دادی نے اپنی سالگرہ پر نہ صرف اسکائی ڈائیونگ کا شوق پورا کیا بلکہ یہ ثابت کردیا کہ جب دل جوان ہو تو بڑھاپے اور معذوری سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔