Common frontend top

احسان الرحمٰن


’’سام ،دھام ،ڈنڈ ،بھید۔۔۔‘‘


20 نومبر2015ء کے دن تل ابیب نے سکھ کا سانس لیا جب امریکہ میں اسرائیل کے لئے جاسوسی کے الزام میں تیس برس کی سزا کاٹ کر جوناتھن پولار ڈ جیل سے باہر آیا اس اسرائیلی ایجنٹ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی جوناتھن پولارڈ 1987ء میں گرفتاری کے وقت انتیس برس کا ایک بھرپور جوان تھا اور جب وہ تیس برس بعد جیل سے باہر آیا تو اسکی ہڈیوں سے گوشت لٹکنے لگا تھا سر کے بڑے حصے سے بال غائب اورداڑھی کے بال مکمل طور پر سفید ہوچکے تھے یہ دو ’’دوست ‘‘ ممالک کے درمیان
پیر 16 نومبر 2020ء مزید پڑھیے

’’خدارا !تماشہ نہ لگائیں ‘‘

هفته 14 نومبر 2020ء
احسان الرحمٰن
مجھے آج تک بوری سے نکالی جا نے والی مڑے تڑے بازؤں والی وہ لاش نہیں بھولتی جسے شور مچاتی ایمبولینس کراچی کے سول اسپتال کے مردہ خانے میں لے کر پہنچی تھی اس وقت اس بدقسمت کے لئے مردہ خانے میں جگہ نہ تھی ،مردہ خانہ خون آلود لاشوں سے بھر چکا تھا ، اسکے درودیوار نے بھی انسانوں کی درندگی کے سامنے ہاتھ جوڑ لئے تھے ،یہ ان دنوں کی بات ہے جب مختلف مافیاز نے کراچی کے حصے بخرے کر رکھے تھے ۔لیاری کا علاقہ پیپلز پارٹی کے اس وقت کے چہیتے عذیر بلوچ کے پاس تھا
مزید پڑھیے


’’پچھتائے کیا ہوت۔۔۔‘‘

بدھ 11 نومبر 2020ء
احسان الرحمٰن
یہ گیارہ ماہ پہلے بیس دسمبر کا سرد دن تھاجب بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ضرورت سے زیادہ خوداعتمادی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نخوت بھرے انداز میں بھارتی نژاد امریکی سیاست دان اور کانگریس کی خاتون رکن پرمیلا جے پال سے ملنے سے انکار کر دیا اور اس انکار کی وجہ سے امریکی وفد سے ہونے والی ملاقات ہی کینسل کردی ،جے شنکر کے اس اقدام کو نئی دہلی کے انتہا پسندوں نے خوب سراہا اور اانہیں سچا دیش بھگت قرار دیابے جی پی سرکار نے بھی اسے خوب کیش کرایا کہ ’’چوکیدار‘‘ کے دم سے بھارتی سرکار
مزید پڑھیے


’’ جرنیل سنگھ ماضی نہیں حال …‘‘

اتوار 08 نومبر 2020ء
احسان الرحمٰن
وہ موبائل فون کے کیمرہ سے بنا ہوا تیس چالیس سیکنڈ کا وڈیو کلپ تھا لیکن یہ چھوٹا ساکلپ ’’پڑوس‘‘ میں پھیلی بے چینی کی بڑی نشانی تھا ،یہ بھارتی پنجاب کا کوئی علاقہ تھا جہاں بڑی بڑی داڑھی مونچھوں اور رنگین پگڑی والے سکھ نوجوان موٹرسائیکلوں پر بیٹھے جلوس کی صورت میں کہیں جارہے تھے مجھے بھلا ان سکھ نوجوانوں کے کہیں آنے جانے سے کیا دلچپسی ہو نی تھی قریب تھا کہ میں اسے بے معنی سمجھ کر دے کر آگے بڑھ جاتاکہ مجھے کلپ میں سامنے سے فوجی ٹرک آتے دکھائی دیئے دو رویہ سڑک پر ایک
مزید پڑھیے


’’جناح نے سچ کہا تھا‘‘

پیر 02 نومبر 2020ء
احسان الرحمٰن
شیخ عبداللہ دو قومی نظریئے کے مخالف اور مقبوضہ کشمیر میں کانگریسی فکرکے داعی تھے یہ آزاد خودمختار کشمیر براستہ دہلی کے حامی توتھے لیکن انکی حریت پسندی کانگریس نے اقتدار کے سنہرے پنجرے میں قید کرڈالی تھی ۔یہ وزیر اعلیٰ ہوئے ان کے بعد ان کا بیٹا فاروق عبداللہ اور پھر ان کا پوتا عمر عبداللہ بھی وزیر اعلیٰ رہا ۔شیخ عبداللہ کشمیر کی سیاست کا بڑا نام تھے ان کے ذکر کے بغیر کشمیر کی تاریخ مکمل نہیں ہوتی ۔شیخ عبداللہ کتاب دوست آدمی تھے انہوں نے آتش چنار کے نام سے اپنی سوانح حیات بھی لکھی ہے
مزید پڑھیے



’’کوئی ہوگو شاویز کوئی بورس یلسن ۔۔۔‘‘

جمعرات 29 اکتوبر 2020ء
احسان الرحمٰن
یہ غالبا نوے کی دہائی کی بات ہے میں کراچی کے نواحی ساحلی علاقے ماری پور میں رہائش پذیر تھا ،ماری پور گریکس پاکستان ائیر فورس بیس مسروراور پاکستان میرین اکیڈمی کے درمیان آبادہے کراچی کے خوبصورت ترین ساحل ہاکس بے ،پیراڈائزپوائنٹ اور چمکتی ریت کی قالین جیسے سینڈزپٹ پر پہنچنے کے لئے ماری پورسے ہی گزر نا پڑتا ہے یہ ان دنوں کی بات ہے جب پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے نیلے پانیوں اور جھاگ دار لہروں والی یہ ساحلی پٹی عام لوگوں کی دسترس سے دور تھی صرف متمول لوگ ہی ہفتہ وار تعطیل کے دن
مزید پڑھیے


’’عمران خان کے بعد ۔۔۔؟‘‘

بدھ 14 اکتوبر 2020ء
احسان الرحمٰن
لکھتے لکھاتے بیس برس ہوچکے ہیں ،ان دو دہائیوں پر نظر ڈالتا ہوں تو مجھے اشک آہوں بے سکونی اضطراب اورسیاسی نیتاؤں کے وعدوں دعوئوں کے سوا کچھ نہیں ملتا ،ان برسوں میں ہر آنے والا دن گزرے دن سے زیادہ تلخ کڑوا اور تیزابی رہا،اگرکل کوئی کراہ رہاتھا توآنے والے کل اسے درد کی شدت سے چلاتے دیکھا، کل کسی کی آنکھوں میں نمی تھی تو اگلے روز اسے خون کے آنسو روتے دیکھا، زندگی کہیں خوبصورت اور رنگین ہوتی ہوگی مملکت خدادد میں اسے بے رنگ ہی پایاجس میںرنگ بھرنے کے لئے کبھی جیالوں نے وعدے کئے اور
مزید پڑھیے


’’ ائیربڈز ‘‘

اتوار 11 اکتوبر 2020ء
احسان الرحمٰن
’’کیا۔۔۔!‘‘ اس شخص کی مدقوق آنکھیں جیسے کسی دھچکے سے باہر نکل آئی ہوں ،ان آنکھوں میں شدید بے یقینی تھی ایسی بے یقینی جس میں کرب کی گہری آمیزش ہوتی ہے اسکی نظریں شیشے کے شوکیس کے پار کھڑے سیلز مین پر تھیں وہ احتجاج کرنے لگا’’ابھی دس دن پہلے ہی تو میں لے کر گیا تھا،آپ لوگوں نے اچھا مذاق بنا لیا ہے ۔۔۔پانچ دس روپے بڑھ جائیں تو چلو بات سمجھ میں آتی ہے ،آپ کس حساب سے ساٹھ روپے کی دوا کے 219روپے مانگ رہے ہو‘‘۔اسکے بلند ہوتے ہوئے لہجے میں احتجاج شامل ہوتا چلا گیا
مزید پڑھیے


’’پس احتیاط لازم ہے‘‘

منگل 06 اکتوبر 2020ء
احسان الرحمٰن
یہ تقسیم سے پہلے کی بات ہے جب سرخ پوش رہنما باچا خان کانگریسی رہنما جواہر لعل نہرو کو لے کر وزیرستان پہنچے ان کے اس دورے کا مقصد پشتونوں کو ہندوستان کے بٹوارے کے نقصانات سے آگاہ کرنا اور متحدہ ہندستان کی ماتحتی کے لئے منانا تھا،باچا خان کی یہ کوشش خاصی مہنگی ثابت ہوسکتی تھی یہ دورہ جواہر لعل نہرو کے لئے خطرناک بھی ہوسکتا تھا کہ قبائلی علاقے اگرچہ دور دراز کے کٹے ہوئے علاقے تھے لیکن ایسا نہیں تھا کہ انہیں سیاسی صورتحال کا یکسر علم نہ تھا اور وہ ہندؤں کے عزائم سے واقف نہ
مزید پڑھیے


’’بدہضمی‘‘

اتوار 04 اکتوبر 2020ء
احسان الرحمٰن
برطانیہ کی پہلی خاتون وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر ایک طویل عرصے تک برطانیہ کی وزیر اعظم رہی ہیں وہ برطانیہ کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں جو گیارہ سال تک برسراقتدار رہیں انہوں نے بڑے بڑے فیصلے کئے جن کا برطانیہ ہی نہیں یورپ کی سیاست اور معیشت پربھی اثر پڑا، انہیں ان دلیرآنہ فیصلوں کی وجہ سے آئرن لیڈی بھی کہا جاتاتھا لیکن دلچسپ بات یہ کہ اس آئرن لیڈی کے بارے میں یہ بھی مشہور تھا کہ وہ ذہانت کے اعتبار سے بس ایک اوسط درجے کی ہی خاتون ہیں کوئی بہت ذہین فطین سیاست دان نہیں،یہ بات
مزید پڑھیے








اہم خبریں