Common frontend top

ڈاکٹر جام سجاد


’میڈے بال لْڑھ گِن‘


بلوچستان کے بائیس اضلاع بدترین سیلاب کا سامنا کررہے ہیں۔ریل، مال بردار گاڑیوں اور دیگر ذرائع کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔ پْل ٹوٹ چکے ہیں۔ لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔ آخری اطلاعات کے مطابق جاری سیلاب میں 127افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب دریائے چناب میں آبی ریلے کی آمد کے ساتھ ہی ضلع جھنگ کے پچاس سے زائددیہات زیر آب آچکے ہیں۔ راجن پور ضلع بھی شدید سیلاب کی زد میں ہے جہاں ہزاروں افراد شدید مسائل کا شکار ہیں۔ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی کپاس کی فصل کو سیلابی پانی بہا کر ساتھ لے گیا ہے۔ سوشل
پیر 01  اگست 2022ء مزید پڑھیے

تفتیشی رقم

اتوار 31 جولائی 2022ء
ڈاکٹر جام سجاد
تفتیشی رقم یا تفتیش کی رقم وہ مختص شدہ رقم ہوتی ہے جو محکمہ ِپولیس مختلف مقدمات کی تفتیش کے دوران خرچ آنے والی رقم کی مد میں تفتیشی افسران و اہلکاران کو دیتا ہے۔اِسے پولیس کی زبان میں کاسٹ آف انوسٹی گیشن کہا جاتا ہے۔ یہ رقم جرائم کے مقدمات کی تفتیش کے دوران خرچ کرتے ہیں۔کسی بھی جرم کے سرزد ہونے پر فوری طور پر پولیس پر جانبداری کا الزام تھوپ دیا جاتا ہے۔کہیں کوئی قتل ہو،کوئی چوری ہوجائے، کہیں ڈکیتی کی واردات ہوجائے حتی کہ ٹریفک حادثات میں بھی پولیس کوموردِ الزام ٹھہرایا جاتا ہے۔ شاید کسی
مزید پڑھیے


وزارتِ کھدائی

جمعرات 28 جولائی 2022ء
ڈاکٹر جام سجاد
کہا جاتا ہے کچھ صدیاں قبل ایک جاہ و جلال والے بادشاہ کاایک وسیع و عریض لق و دق صحرا سے گزر ہوا۔بادشاہ نے دیکھا کہ عوام الناس پانی کی تلاش میں برتن اْٹھائے دو ر دراز علاقوں کا سفر کیا کرتے جو یقینا جان جوکھوں کا کام تھا۔ اس لئے بادشاہ نے عوامی مفاد کے پیش ِ نظر اپنے وزیراعظم کو لق و دق صحرا میں ایک کنواں کھودنے کی ہدایات جاری کردیں اورخود محل کی جانب چل پڑا۔ وزیراعظم نے کنواں کھدائی کی وزارت قائم کردی جس نے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کردی۔ طے ہوا کہ کنویں
مزید پڑھیے


سیاست کا مْرلی دھرن

پیر 25 جولائی 2022ء
ڈاکٹر جام سجاد
دیشابَندھو موتیھا مْرلی دھرن سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کوچ ہیں۔ یہ وہی کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 800جبکہ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 530سے زائد وکٹیں لی ہیں جو تاحال ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ مْرلی دھرن کے عہد میں ایک اورنامورآسٹریلوی گیند باز شین وارن بھی اپنا ثانی نہیں رکھتے تھے۔ شین وارن کی گیند روک لینا ہی بلے باز میں مہارت کی علامت سمجھی جاتی تھی پنجاب پولیس کے چھ جوان اور تین شہری جان کی بازی ہارگئے۔ دْشمن اپنے مقصد میں کامیاب رہا اورپاکستان سے کرکٹ قریباََ دس سال کے لئے رْک گئی۔ مْرلی
مزید پڑھیے


شیخِ مکتب کی تربیت!

هفته 23 جولائی 2022ء
ڈاکٹر جام سجاد
پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ اْن کی موٹی ویشنل تقاریر نوجوانوں کے لئے مشعل ِراہ ثابت ہورہی ہیں۔ عرصہِ دراز تک شعبہ ِطب کے ساتھ منسلک رہنے اور قائد اعظم میڈیکل کالج کے بطور پرنسپل خدمات سرانجام دینے کے بعد وہ مختلف ٹیلی ویژن شوز، سیمینار، کانفرنس اور ورکشاپس میں شرکاء محفل کی مختلف موضوعات اور مسائل کی روشنی میں تربیت کرتے نظر آتے ہیں۔ پچھلے دِنوں ایک ایسی تربیتی ورکشاپ ’پیڈاگوجیکل ٹریننگ2022ء میں شرکت کا موقع ملا۔ اس ورکشاپ کا انعقاد پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین نے شعبہ ِایجوکیشن کے پلیٹ فارم سے کیا تھا۔ پروفیسر
مزید پڑھیے



میں ہاں روہی دا واسی

منگل 19 جولائی 2022ء
ڈاکٹر جام سجاد
صحرائے چولستان دنیا کے کئی ممالک سے بڑے رقبہ پر محیط لق و دق صحرا ہے۔ کچھ علاقہ کاشت کاری کے لئے استعمال ہوتا ہے جبکہ چولستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزرٹ سٹڈیز کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عبداللہ مطابق صحرائے چولستان بذاتِ خود ایک جہان ہے جس میں کئی طرح کی مخلوقات آباد ہیں۔ صحرائے چولستان میں آبادروہی واسیوں کی معیشت کا بڑا انحصار لائیو سٹاک پر ہے۔ روہی واسی جہاں لائیو سٹاک کو ذریعہ معاش بنائے ہوئے ہیں وہیں قدرتی پودوں اور جڑی بوٹیوں کوبھی کمائی کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔صحرائے چولستان کی اپنی ثقافت اور اپنا انفرادی کلچر
مزید پڑھیے


جواب دینا ہوگا!

پیر 18 جولائی 2022ء
ڈاکٹر جام سجاد
سری لنکن عوام نے حکمرانوں، بیوروکریسی اور اقتدار کے مزے لوٹتے دیگر اداروں کے سربراہان سے سوال کیا تھا کہ آزادی کے بعد غلامی کیوں؟ ملک آزاد ہونے کے باوجود معاشی غلام کیوں؟ آزاد فضاؤں میں سانس لیتے عوام کے پاؤں میں معاشی بیڑیاں کیوں؟ سامراج سے آزادی کے بعد سری لنکن حکمرانوں کے ٹولہ کی غلامی کیوں؟ سری لنکن عوام مفلوک الحال اور حکمران امیر سے امیر ترکیوں؟۔سری لنکا میں جب ایسی آوازیں بلند ہونا شروع ہوئیں تو سری لنکن حکمرانوں نے ایسی آوازوں پر کان دھرنے کی بجائے آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں
مزید پڑھیے


جمہوریت

هفته 16 جولائی 2022ء
ڈاکٹر جام سجاد
طارق عزیز پاکستان ریڈیو اور پاکستان ٹیلی ویثرن کا ایسا طاقت ور نام ہے جو صدیوں یاد رکھا جائے گا۔ طارق عزیز 1936ء میں جالندھر (ہندوِستان)میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم جالندھرسے حاصل کی اور 1947ء میں ہجرت کرکے پاکستان کے علاقے ساہیوال آگئے۔ ساہیوال سے انہوں نے گریجوایشن تک تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں لاہور چلے گئے۔ 1960ء میں پاکستان ریڈیو سے وابستگی سے اپنے پیشہ ورانہ کیرئیر کا آغاز کیا۔ 1964ء میں پاکستان ٹیلی ویثرن کی آمد کے ساتھ وہ پی ٹی وی کے پہلے اِناونسر بن گئے۔ 1974ء میں انہوں نے اپنا مشہورِزمانہ پروگرام ’نیلام گھر‘شروع کیا۔ اِس
مزید پڑھیے


سِری لنکن عوام نے لنکا ڈھا دی!

جمعرات 14 جولائی 2022ء
ڈاکٹر جام سجاد
مثل مشہور ہے ’گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے‘ مگر یہاں تو سچ مچ گھر کے بھیدیوں (سری لنکن عوام) نے سری لنکن حکمرانوں پرلنکا ڈھادی ہے۔ سری لنکا میں جاری معاشی بحران کے آغاز کے ساتھ ہی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں سری لنکن وزرا ء کی شرٹس اور قمیض اْتروا کراور اْنہیں ایک قطار میں بٹھا کر عام عوام سے معافی مانگتے ہوئے اور کوڑے کھاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔اْن وزراء کی اکثریت سابق وزیراعظم مہندرا راجہ پا کسے حکومت کا حصہ تھی۔ سری لنکا پر دودہائیوں سے پاکسے خاندان حکومت کرتا آرہا ہے۔موجودہ
مزید پڑھیے


اعلیٰ تعلیم کا المیہ

بدھ 06 جولائی 2022ء
ڈاکٹر جام سجاد
سابق حکمران جماعت پاکستان تحریک ِ انصاف کے ایک وزیر نے وزارت سنبھالنے کے کچھ عرصہ بعد اخبارات کو ایک بیان دیا تھا کہ شروع میں وہ اساتذہ ِکرام خصوصاََ پروفیسر زکو بہت عزت و تکریم دیا کرتے تھے۔ جب پروفیسرز وزیرکے دفتر تشریف لایا کرتے تو وہ دفتر کے باہر اْن کا استقبال کرتے، ملاقات میں حال احوال سننے کے بعد اْنہیں پارکنگ تک چھوڑنے جایا کرتے۔بیان کے مطابق کچھ پروفیسرز سے ملاقات کے بعد اْنہیں احساس ہوا کہ اکثر پروفیسرز اْن سے ملاقات ساتھی پروفیسرز کے گلے شکوے کرنے کیلئے کرتے۔ خود کو سچا اور دوسروں کو
مزید پڑھیے








اہم خبریں