Common frontend top

ڈاکٹر جام سجاد


اگنی ویر


ناموسِ رسالتﷺ کے حوالے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے ہرزہ سرائی کرنے پرجہاں بھارت پہلے ہی ملک گیر احتجاج کے گھیرے میں ہے، وہیں کچھ دن قبل فسادات کی ایک نئی تحریک نے جنم لیا ہے۔ کچھ دن قبل بھارت میں ’اگنی پتھ‘ سکیم کے تحت بھارتی افواج میں بظاہر اصلاحات لانے کا بہانہ بناکر بھرتی کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ اگنی پتھ سکیم کے تحت بھرتی شدہ افراد کو اگنی ویر کہا جائے گا جنہیں ابتدائی طور پر چار سال کے لئے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا۔ چار سالہ سروس کے بعد
هفته 03 دسمبر 2022ء مزید پڑھیے

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے توقعات

جمعرات 01 دسمبر 2022ء
ڈاکٹر جام سجاد
جنرل سید عاصم منیرنے پاکستان کی غیور افواج کی کمان سنبھال لی ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ ریٹائر ہوئے تو جنرل سید عاصم منیر پاکستان آرمی کے سترھویں آرمی چیف بن گئے ہیں۔ اپنی ریٹائرمنٹ سے کچھ دن قبل باجوہ صاحب نے شہداء کی قربانیوں کو سراہنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے باضابطہ طور پر پاکستان فوج کی سیاست میں مداخلت سے دوررہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اِسے اْمید کی کرن قرار دیا جاسکتا ہے۔اپنے خطاب کے دوران باجوہ صاحب نے سانحہ اکہتر کے ذمہ داران کا تعین کرتے ہوئے اسے ’فوجی‘ کی بجائے ’سیاسی ناکامی‘ قرار دیا
مزید پڑھیے


عورت کا سماجی استحصال؟

اتوار 27 نومبر 2022ء
ڈاکٹر جام سجاد
بانیِ پاکستان جنابِ قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا کہ ’دنیا کی کوئی قوم عظمت کی بلندیوں کو نہیں چھو سکتی تاوقتیکہ اس قوم کی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام نہ کریں۔یہ جملے پچھے دنوں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے جناح آڈیٹوریم میں اْس وقت سننے کو ملے جب پاکستان کی جامعات کے کچھ جید حضرات شعبہ سماجیات اور پبلک ہیلتھ کی جانب سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ کانفرنس کی صدارت امریکی یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر انیتہ لی اور بانی چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین کررہے تھے۔ اس موقع
مزید پڑھیے


قطر اور پاکستان

بدھ 23 نومبر 2022ء
ڈاکٹر جام سجاد
قطر 1971ء میں آزاد ہوا اور اسی سال حکمرانوں کی غلط پالیسی اور ذاتی مفادات کی بدولت متحدہ پاکستان کا مشرقی حصہ ٹوٹ کر بنگلہ دیش بن گیا۔آج وہی بنگلہ دیش معاشی اعتباد سے ہم سے آگے نکل گیا ہے۔ قبل ازیں پاکستان کے معاشی منصوبہ جات کو ملائشیا ئ، سنگا پور جیسے ممالک مستعار لیا کرتے تھے۔ قارئین کے لئے شاید یہ اچنبھے کی بات ہو مگر 1960ء تک پاکستان جرمنی اور 1980ء تک پاکستان چین جیسے ممالک کو قرضہ فراہم کیا کرتا تھا۔ یعنی پاکستان اس قدر طاقتور ملک ہوا کرتا تھا کہ دنیا ہماری عزت کیا کرتی
مزید پڑھیے


’میں ہوں جہاں گرد‘

منگل 22 نومبر 2022ء
ڈاکٹر جام سجاد
فرخ سہیل گوئندی پاکستان کا ایک ایسا حوالہ ہے، جو بیک وقت پاکستان، ترکی، لبنان، ایران اور دیگر ممالک میں برابری کی حد تک مقبول ہیں۔ یہ پاکستان کے ایسے جہاں گرد ہیں جنہوں نے دنیا کا کونہ کونہ دیکھ رکھا ہے اور گھاٹ گھاٹ کی سیر کی ہے۔وہ زبردست مصنف ہیں۔ ایسا مصنف جو حساس موضوعات کودلائل سے منطقی انجام تک پہنچاتا ہے۔ اپنی کتاب ’بکھرتا سماج‘ میں انہوں نے کئی تاریخی مغالطوں کی تاریخی حوالوں سے تصحیح کی ہے۔ مثلاََ ہم برصغیر کے مسلمان ’سلطنت عثمانیہ‘ کے عروج کو اپنے کھاتے میں ڈالتے ہوئے اتراتے ہیں، حالانکہ تاریخی
مزید پڑھیے



ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب روڈ شو

جمعه 18 نومبر 2022ء
ڈاکٹر جام سجاد
جنوبی پنجاب بلاشبہ محروم خطہ ہے جو اپنے اندر ریاست ِ بہاولپور کی صوبائی حیثیت میں بحال نہ ہونے ، تعمیر و ترقی میں سست روی، ثقافتی ورثے کی زبوں حالی سمیت بہاولپور میں سول سیکرٹریٹ کے قیام میں تاخیری حربوں سے جنم لینے والی مایوسی اور دیگر مسائل کا شکار ہے۔ اِن محرومیوں کے اضافے کی کئی وجوہات ہیں۔ لیکن سب سے اہم وجہ یہاں کے سیاسی رہنماؤں کو اپنی دھرتی سے محبت میں کمی اور خود ساختہ احساس ِ کمتری میں مبتلا ہونا ہے۔ اگر سیاسی رہنماؤں سمیت، بیوروکریسی، صنعت کار، کاروباری حضرات، اور تعلیم کے شعبہ سے
مزید پڑھیے


پاکستانی صحافی

پیر 14 نومبر 2022ء
ڈاکٹر جام سجاد
پچھلے دِنوں ایک نامور پاکستانی سینئر صحافی کو کینیا میں سر میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ اگرچہ کسی پاکستانی صحافی کے ساتھ یہ پہلی بار نہیں ہوا تھا کیونکہ ماضی بعید و قریب میں ایسے درجنوں واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں صحافت کے شعبہ سے وابستہ افراد کو قتل، تشدد، اغوائ، نوکری سے برخاستگی اور کئی طرح کے دیگر جرائم کا سامنا کرنا پڑا۔صحافیوں کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں عمومی طور پر ’آزادیِ اظہار‘ یا آزادانہ اندا ز میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور غیر جانبدارانہ انداز میں لکھنے کی سزا ملتی ہے۔
مزید پڑھیے


کھوتوں کی تجارت

جمعرات 27 اکتوبر 2022ء
ڈاکٹر جام سجاد
بازار میں خبر گرم ہے کہ چین نے پاکستان سے کْتوں اور کھوتو ں کو درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ایک زبردست حکومتی فیصلہ ہے جس کی بدولت چین کو تازہ دم کتے اور ہٹے کٹے پاکستانی کھوتے میسر آئیں گے جبکہ ہماری حکومت کو کتوں اور کھوتوں کو باہر بھیج کر زرِ مبادلہ کی کثیر رقم ملے گی۔ ویسے بھی ہم پچھلے پچھتر سال سے جابجا پائے جانے والے کتوں اور کھوتوں کی بہتات سے تنگ آچکے ہیں۔ یقین جانئے کی ایک کلومیٹر کے ریڈیس میں ایک عدد کتا یا کھوتا ضرور نظر آتا ہے۔ دیہاتوں
مزید پڑھیے


مال مفت دل بے رحم!

بدھ 19 اکتوبر 2022ء
ڈاکٹر جام سجاد
ایک خبر کے مطابق اتحادی حکومت نے پچھتر سال کا ریکارڈ توڑتے ہوئے پچھتر رکنی کابینہ ترتیب دے دی ہے۔ تین سو بیالیس رکنی قومی اسمبلی کی اکثریت چونکہ جاگیردار، وڈیروں، چوہدریوں، خانوں، صنعت کاروں اور کاروباری افراد پر مشتمل ہے اس لئے اس ’مقدس‘ ایوان کی رکھوالی کرنے والوں نے ایسے قوانین منظور کررکھے ہیں جن کی بدولت ایک رکن ِاسمبلی کو لامحدود مراعات میسر ہوتی ہیں۔ اسی طرح ایک صوبائی یا وفاقی وزیریا محض مشیر کو تنخواہ، گاڑیاں، بنگلہ، مفت بجلی، گیس، پانی، نوکر چاکر سمیت دیگر حکومتی اختیارات میسر ہوتے ہیں جن کا تصور عام آدمی کے
مزید پڑھیے


چولستان ٹورازم اتھارٹی

هفته 08 اکتوبر 2022ء
ڈاکٹر جام سجاد
شیخ خلیفہ پہلے ابوظہبی بعد ازاں متحدہ عرب امارات کے وہ حکمران تھے جنہوں نے لوئیور ابوظہبی میوزیم،نیو یارک یونیورسٹی ابو ظہبی، سوربون یونیورسٹی ابوظہبی، اتحاد ائیر ویز اور دیگر کئی ایسے منصوبہ جات کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جن سے متحدہ عرب امارات بین الاقوامی سطح پر تعارف ہوا۔ شیخ خلیفہ نے ریت کے ٹیلوں میں سے دنیا کی سب سے بڑی عمارت بْرج خلیفہ کھڑی کرکے دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرالی۔ شیخ خلیفہ نے ’آئل اکانومی‘پر انحصار کم کرکے اپنے ملک کا رْخ ثقافت اور تجارت کی طرف موڑ دیا اور چندہی سال
مزید پڑھیے








اہم خبریں