Common frontend top

ڈاکٹر جام سجاد


قومی زرعی معاشی پالیسی؟


پاکستان زرعی ملک ہے۔ وطن ِ عزیز کی سالمیت کو اِس جْملے میں خود ساختہ خود اعتمادی سے زیادہ شاید ہی کسی اور چیز نے نقصان پہنچایا ہو۔ ملک میں زرعی زمین پر رہائشی کالونیاں بن رہیں اور بنجر زمین کو آباد کرکے ہم زراعت کر رہے ہیں۔ کسی نے آج تک رہائشی کالونی بنانے سے قبل اْس خطہ ِ زمین کی ’ایگرو انڈسٹریل اکانوی سٹڈی‘ کرنا گوارا نہیں کی۔ ہر خطہ کی اپنی ایگر و اکانومی ہوتی ہے۔ صحرا کی مختلف، بنجر زمین اور زرعی زمین کی ایگرو اکانومی بہت ہی مختلف ہوتی ہے۔ یقینی سی بات
منگل 09 جنوری 2024ء مزید پڑھیے

نئی کرنسی ’خوراک‘ ہوگی!

منگل 02 جنوری 2024ء
ڈاکٹر جام سجاد
پاکستان اِس وقت خوراک کی شدید کمی کا شکار ہے۔ چوبیس کروڑ عوام کا پیٹ پالنا حکومت کے بس سے باہر ہوتا جارہا ہے۔ خوراک میں کمی کی یہ شدت ہماری سالمیت کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ملک میں ہر طرف الیکشن کی فضاگرم ہورہی ہے۔ ہر سیاستدان علاقائی اور قومی سطح پر ’سڑکو ں کے جال بچھانے، گھر بنانے، بجلی، گیس، ہسپتال اور دیگر سہولیات‘ کی فراہمی کے نعرے لگا رہا ہے۔ اگرچہ حکومت بنانے کے بعد یہ نعرے بھی دھرے کے دھرے ہی رہ جائیں گے مگر اِن سبھی سیاستدانوں میں سے کوئی ایک بھی سیاستدان یہ نعرہ
مزید پڑھیے


سومناتھ اور موجودہ بھارت ……(3)

منگل 05 دسمبر 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
دراصل وشوا ہندو پریشد نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے نیتاؤں سے ہاتھ ملا کر رتھ یاترا کی تحریک منظم کی تھی تاکہ عوام میں جوش و جذبہ ابھرے اور ایودھیا کے مقام پر ایک مندر بنانے کے لئے عوام کی حمایت حاصل کی جائے۔ اس مقام کو انہوں نے رام کی جنم بھومی قرار دیا تھا۔ اس تحریک کا حتمی مقصد بی جے بی کی سیاست کو متحرک کرنے کے لئے حمایت حاصل کرنا تھا اور یہ کوئی اتفاقی بات نہیں تھی۔ سومناتھ کے مقام سے رتھ یاتر ا کی ابتدائ￿ 1990میں ہوئی تھی۔ دوسرے جلوس 1992ئ￿ کا
مزید پڑھیے


سومناتھ اور موجودہ بھارت

اتوار 03 دسمبر 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
ولیم جونز کی تحریروں اور ایک صدی بعد کی مکس ملر کے کام میں یہی مشترک موقف پیش کیا گیا ہے کہ ہندستان پر مسلمانوں کا اقتدار شروع سے ہی اس وقت تک تسلسل کے ساتھ اپنی ہندو رعایا پر مظالم ڈھارہا تھا۔ دونوں نے اپنے دعوے کے حق میں کوئی دلیل یا شہادت پیش نہیں کی۔ دراصل گورنر جنرل لارڈ ایلن برو نے 1842میں سومناتھ مندر کے دروازوں کا شوشا چھوڑا تھا۔ اسے نہ جانے کس طرح معلوم ہوگیا تھا کہ صندل کی لکڑی سے بنائے گئے سومناتھ کے مندر کے دروازے محمود اپنے ساتھ غزنی لے گیا تھا۔
مزید پڑھیے


’ہندِ ستان‘اور ’سومناتھ‘

هفته 02 دسمبر 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
معروف بھارتی مورخ رومیلا تھاپر نے ایک کتاب ’سومناتھ‘ لکھی جو 2003 ء میں دہلی سے شائع ہوئی۔ اِس کتاب کا ترجمہ 2005ء میں پروفیسر ریاض صدیقی نے کیا۔رومیلا کے آباؤ اجداد قندھار کے قریب جلال آباد سے ہجرت کرکے لْدھیانہ میں آباد ہوگئے تھے۔ بہ سِلسلہ ملازمت اْن کے والد لاہور آگئے اورایک سکول کے ہیڈماسٹر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ لاہور کے مشہور لانس باغ کے قریب اپنا ذاتی گھر بھی بنایا۔برطانوی فوج میں بھی ملازمت کی۔ رومیلا نے لاہور۔راولپنڈی اور پشاور کے سکولو ں سے تعلیم حاصل کی مگر بعد میں راولپنڈی سے وہ پونا
مزید پڑھیے



محمود غزنوی اور سومناتھ کہانی

جمعه 01 دسمبر 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
زیڈ اے ڈیسائی کے بقول مگھوں کے اکسانے پر کھمبات کے مقامی لوگوں نے جو بیشتر بیوپاری کمیونٹی تھے مسجدوں پر حملے کئے تھے اور اَسی مسلمانوں کو مارڈالا تھا۔ مگھ فرقہ اگنی پوجا کرنے والوں کا تھا۔ یہ تمام بیوپاری تھے اور بیوپاری میں مقابلہ بازی کی رقابت اِس دنگے کی اصل وجہ تھی نہ کہ کوئی مذہبی تعصب۔ مسجدیں اصل میں خلیج سے آکر آباد ہونے والے کامیاب بیوپاریوں کی پہچان تھیں۔ دنگوں کی رپورٹ پر مقامی مہاراجہ نے تفتیش کی اور مساجد اپنی اصلی حالت میں بنوائیں۔ کتبات بہت سے سوالوں کو جنم دیتے ہیں۔ محمود غزنوی
مزید پڑھیے


تہذیبی برتری کی جنگ!

منگل 21 نومبر 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
غزہ کی اِکتالیس کلومیٹر لمبی اور چھ سے بارہ کلومیٹر کے درمیان چوڑی پٹی پر آباد بیس لاکھ معصوم مسلمانوں پر قیامت ِ صغری ٰ کے مناظر دیکھ کر ہر مسلمان کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔بظاہر صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مسلمانوں پر مظالم کا یہ سَیل ِ رَواں تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ مگر دَر حقیقت یہ مغربی سامراج کا اپنی تہذیبی برتری کا اندازِ اظہار ہے۔ مغرب ہر صْورت ’اِسلامی تہذیب‘ پر اپنی ’مَغربی تہذیب‘ کی برتری چاہتا ہے۔ یہ صدیوں کی مْسافت پر مْحیط جنگ ِ ستم ہے جو کئی
مزید پڑھیے


پنجاب پولیس کے مسائل و حل!

بدھ 15 نومبر 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
پنجاب پولیس تقریباً دو لاکھ کی فورس ہے۔ اِس فورس میں ایک انسپکٹر جنرل آف پولیس، درجن بھر ایڈیشنل آئی جیز، شاید دو درجن ڈپٹی انسپکٹر جنرلز، 100کے قریب ایس ایس پیز، ایس پیز، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ڈی ایس پیز، انسپکٹرز، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز شامل ہیں۔ فورس میں سب سے بڑی تعداد کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز کی ہے جو پنجاب پولیس میں ریڑھ کی ہڈ ی کی حیثیت رکھتے ہیں۔شعبہ پولیس کی عمارت دو کیڈرز پر کھڑی ہے۔ پولیس سروس آف پاکستان یعنی پی ایس پی اور رینکر کیڈر۔ پی ایس پی کیڈر کے
مزید پڑھیے


اسرائیل کو شکست ہوسکتی ہے!

منگل 14 نومبر 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
سعودی عرب میں عرب ممالک کی نمائندہ تنظیم ’عرب لیگ‘ اورمسلمان ممالک کی نمائندہ تنظیم ’او آئی سی‘ کا مشترکہ اجلاس ہوا ۔اجلاس سے مختلف مسلمان ممالک کے سربراہان نے خطاب کیا ہے۔ خطاب کے دوران مختلف سربراہان ِ مملکت کی جانب سے تقریر کے دوران مندرجہ ذیل تاثرات کا اظہار کیا گیا ہے جنہیں اگر جملوں میں سمیٹا جائے تو کچھ یوں بنتا ہے۔ ’ہم فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔ ’فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا‘۔ ’عالمی براداری کو اسرائیل کے ظلم کی مذمت کرنی چاہئے‘۔ ’جنگ میں انسانی وقفہ نہیں، مکمل جنگ بندی کی جائے۔
مزید پڑھیے


غزہ اسرائیل جنگ اور گریٹ گیم !

هفته 11 نومبر 2023ء
ڈاکٹر جام سجاد
چین ایک اعشاریہ تین ٹریلین ڈالرز کی لاگت کا بیلٹ اینڈ روڈ اِنی شی ایٹیو شروع کرچکا ہے۔ یہ ایک ایسی راہداری ہے جس کے 155ملکوں کی معیشت اور دنیا کی 75فیصد آبادی پر براہِ راست اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ اِس راہ داری کا عملی طور پرآغاز 2013ء میں ہوا جب چینی صدر شی جنگ پنگ نے وَن بیلٹ۔ون روڈ کے نام سے اِس منصوبے کا افتتاح کیا۔ اِس ساری معاشی راہ داری میں ایک منصوبہ چائنہ۔پاکستان اکنامک کوریڈور بھی ہے جو اب تک کے مختلف معاشی اندازوں کے مطابق ساٹھ سے ستر ارب ڈالرز کی لاگت تک پہنچ چکا
مزید پڑھیے








اہم خبریں