Common frontend top

ذوالفقار چوہدری


کورونا ’’کو رونا‘‘ چھوڑیے مرتے مریضوں کا سوچئے!!


موت زندگی کی سب سے بڑی حقیقت ہے۔ انسان سہل اور آبرومندانہ موت کی آرزو کرتا ہے۔پاکستان میں مریضوں کی لاچاری کا یہ عالم کہ کوئی بھی سرکاری ہسپتال ایسا نہ تھا جہاں مریضوں کو ایمرجنسی میں داخلے کے علاوہ چھ چھ ماہ کی داخلے کی تاریخ نہ ملتی ہو۔امیر تو نجی ہسپتالوں میں سرکاری ڈاکٹروں سے علاج کروا لیتے اور غریب داخلے کی باری یا موت کا انتظار کرتے۔ اب یہ اس کا نصیب ہے کہ پہلے جو بھی آ جائے، لیکن پھر بھی ان بے کسوں اللہ کے بعد ڈاکٹر ہی آخری امید تھے۔دسمبر 2019ء میں شاہدرہ کی
اتوار 31 مئی 2020ء مزید پڑھیے

میں روز موت کے منجدھار سے نکلتا ہوں

اتوار 24 مئی 2020ء
ذوالفقار چوہدری
حضرت علیؓ کا قول ہے کہ کفر کے ساتھ معاشرہ زندہ رہ سکتا ہے ظلم کے ساتھ نہیں۔ ہمارا المیہ مگر یہ ہے کہ یہاں ظالم کا کوئی چہرہ نہیں معاشرتی بے حسی نے آنکھوں کا نور اور اجتماعی شعور چھین لیا ہے ۔مظفر گڑھ کے نذیر کے گھر پانچ دن فاقے رہے معصوم بچے پورے پانچ دن پانی سے روزہ رکھتے اور کھولتے رہے کسی کو احساس نہ ہوا! ایسا بھی نہیں کہ نذیر کسی جنگل یا صحرا میں انسانی بستیوں سے دور بھوک سے لڑ رہا تھا وہ انسانوں کے اسی بے حس جنگل کا باسی تھا۔اس کے
مزید پڑھیے


القصہ رفتہ رفتہ دشمن ہوا ہے جاں کا

جمعرات 21 مئی 2020ء
ذوالفقار چوہدری
گزشتہ اتوار کو شائع ہونے والے کالم’’ بے تیغ لڑنے والے مجاہدوں کی بپتا‘‘ پر شیخ زید ہسپتال لاہور اور نشتر ہسپتال ملتان کی ینگ نرسز کی صدور کے کمنٹس میں یہ گلہ تھا کہ آپ نے کورونا کے خلاف لڑنے والی خواتین کو اپنی تحریر میں نظرانداز کر کے زیادتی کی ہے۔ اس شکایت کے مداوے کے لئے میوہسپتال میں ایک خاتون فارماسسٹ جو حال ہی میں کورونا آئسولیشن میں اپنی ٹرن مکمل کر کے آئی تھیں ان تک پہنچا۔ ان سے چند سوالات کئے پہلا سوال یہ تھا کہ کورونا وارڈ میں ڈیوٹی کرنے کے بعد آپ کا
مزید پڑھیے


بے تیغ لڑنے والوں کی بپتا

اتوار 17 مئی 2020ء
ذوالفقار چوہدری
محبت کسی قانون کی پابند نہیں ہوتی یہی اس کی سب سے بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ وطن اور ہم وطنوں کی محبت کا معاملہ بھی کچھ مختلف نہیں۔ اسی جذبے کے زیر اثر 12اپریل کو بے تیغ لڑنے والے مجاہد کے عنوان سے انہی صفحات پہ کالم لکھا۔ مضمون شائع ہونے کے بعد دوستوں کی طرف سے واہ واہ کے کمنٹس اور عام قاری کی جانب سے تعریفی اور تنقیدی کلمات بھی معمول کی بات ہے۔ اس لیے کالم کے بعد ایک قاری کی تنقید بھی اس معمول کی نذر ہو گئی۔ ایک ماہ کے بعد گزشتہ روز ڈاکٹر
مزید پڑھیے


خوشی میں ناچنے والوں کا دکھ

اتوار 10 مئی 2020ء
ذوالفقار چوہدری
سعادت حسن منٹو بھوک کو دنیا کی تمام لعنتوں کی ماں قرار دیتے ہوئے لکھتے ہیں: بھوک گداگری سکھاتی ہے۔ بھوک جرائم کی ترغیب دیتی ہے‘ بھوک عصمت فروشی پر مجبور کرتی ہے۔ بھوک انتہا پسندی کا سبق دیتی ہے اس کا وار بھر پور، اس کا زخم بہت گہرا ہوتا ہے۔ ایک مفلس آدمی کے تئیں سماج کا رویہ کیا ہوتا ہے وہ کس طرح سماجی علیحدگی کا دکھ جھیلتا ہے اس کو پرنم الہ آبادی نے یوں بیان کیا ہے: غریبی جرم ہے ایسا کہ دیکھ کر مجھ کو نگاہیں پھیر کے اپنے پرائے جاتے ہیں اپنوں کے نگاہیں پھیرنے کا
مزید پڑھیے



عثمان بزدار کی کرسی، شہباز شریف کا دانہ اور پرویز الٰہی

جمعرات 07 مئی 2020ء
ذوالفقار چوہدری
امید کے کھیت میں امکانات کے بیج بونے کو سیاست کہتے ہیں اور امکانات کی بہتر کاشت اور اپنے مفادکی صورت گیری کرنے والے کو سیاستدان‘ ایسی ہی ایک کوشش چند روز پہلے پاکستان مسلم لیگ کے صدر میاں شہباز شریف نے اپنے ایک خیر اندیش صحافی کے ساتھ دل کے پھپھولے پھوڑ کر کی۔ گزشتہ الیکشن کو یاد کرتے ہوئے پہلا انکشاف تو یہ کیا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے لئے قابل قبول ہیں اسی لئے تو گزشتہ انتخابات سے ایک ماہ قبل طاقتور حلقے ان کو وزیر اعظم بنانے کے لئے ان کے ساتھ مستقبل کی کابینہ کے ارکان
مزید پڑھیے


تحریک انصاف، تبدیلی اور عثمان بزدار

اتوار 03 مئی 2020ء
ذوالفقار چوہدری
عمران خان اقتدار کی جس کرسی پر براجمان ہیں یہ ق لیگ ‘متحدہ پاکستان‘ جی ڈی اے اور بلوچستان عوامی پارٹی کی اینٹوں کے سہارے کھڑی ہے۔ کپتان جب بھی تبدیلی کے لئے حرکت میں آتا ہے کرسی کی کوئی اینٹ اپنی جگہ سے سرک جاتی ہے۔ اس ڈانواں ڈول صورتحال میں تحریک انصاف تبدیلی کے جنوں کو وزارتوں اور بیورو کریسی میں تبدیلیاں کر کے ہی ٹھنڈا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اقتدار کے دو سال میں دودرجن وزیروں کے قلمدان تبدیل ہوئے یا پھر وزیر ہی بدل دیا گیا۔ تبدیلیوں کے اس جھکڑ نے سب سے
مزید پڑھیے


کورونا کے بعد کا عالمی منظر نامہ ( 2)

اتوار 26 اپریل 2020ء
ذوالفقار چوہدری
1930ء کی کساد بازاری کی وجہ کورونا ہے تو پھر پہلی اور دوسری جنگ عظیم کو بھی ماضی کے آئینے میں دیکھنا پڑے گا۔دنیا جنگ عظیم پر کیونکر مجبور ہوئی۔ اس وقت عالمی منظر نامے کی بڑی قوتیں کیا کھیل کھیل رہی تھیں۔1898ء میں سلطنت عثمانیہ کے جاسوس سلطان عبدالحمید کو برطانیہ کی ملکہ کے محل سے دستاویزات چوری کر کے لا کر دیتے ہیں جس میں مستقبل کی دنیا کے نقشے ہوتے ہیں نقشوں میں 1921ئمیں سلطنت عثمانیہ کے وجود سے تخلیق ہونے والی ریاستوں کے نقشے بھی نصف صدی پہلے بنا دئیے گئے تھے۔ ماضی
مزید پڑھیے


کورونا کے بعد کا عالمی منظر نامہ

اتوار 19 اپریل 2020ء
ذوالفقار چوہدری
اختیار اور اقتدار کا حصول انسانی جبلت ہے۔ بدترین حالات بھی انسا ن کا دوسروں پر حکمرانی کے جنون ٹھنڈا نہیں پڑتا۔ یہ کھیل صدیوں سے جاری ہے اگر کچھ تبدیل ہوتا ہے تو اقوام عالم کا منظر نامہ اور عالمی بساط پر مہرے اور چالیں۔ آج قرعہ ارض پر موجود لگ بھگ تمام ممالک کو کورونا کے عفریت کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گریتیسنے کہا ہے کہ دینا کو دو عظیم جنگوں کے بعد سے مشکل ترین حالات کا سامنا ہے۔ اعداد و شمار کے لحاظ سے مختلف ممالک کی معاشی صورت حال پر تجزیے
مزید پڑھیے


بے تیغ لڑنے والے مجاہد

اتوار 12 اپریل 2020ء
ذوالفقار چوہدری
’’میں اللہ اور یہاں پر موجود تمام لوگوں کے سامنے اس بات کا حلف اٹھاتا ہوں/ اٹھاتی ہوں کہ میں اپنے تمام اساتذہ کو عزت و احترام دوں گا ، دوں گی۔ میں اپنے کام کو پوری ایمانداری اور لگن سے کروں گا‘ کروں گی۔ میری پہلی ترجیح میرے مریض کی صحت ہو گی اس میں کسی بھی مذہب قومیت، نسل یا کسی بھی سیاسی سماجی تحریک کو اپنی ڈیوٹی اور مریض کے درمیان نہیں لائوں گا‘ لائوں گی میں وعدہ کرتا ہوں‘ کرتی ہوں کہ اپنا یہ کام آزادی اور وقار سے سرانجام دوں گا‘ دوں گی ‘‘۔یہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں