Common frontend top

ذوالفقار چوہدری


فساد کے دیوتا کا نیا جال


قدیم یونان کا شاعرہومر اندھاسہی مگر صاحب بصیرت ضرورتھا۔ اس نے حکمرانوں کی ہوس اور لالچ کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کو باطن کی آنکھ سے دیکھ لیا تھا۔ ہومر نے یورپ کی حسین ترین عورت ہیلن کے لئے دس سال تک لڑی جانے والی ٹرائے کی جنگ کی تباہی کو اپنی شہرہ آفاق رزمیہ نظموں ایلیڈ اور اوڈیسی کی صورت میں اقوام عالم کے سبق کے لئے محفوظ کر دیا۔33سو سال کے شعوری ارتقا کے بعد آج بھی زمین کے خدا لالچ اور ہوس کے غلام ہیں ۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکہ دنیا کے نقشے
جمعه 25 جون 2021ء مزید پڑھیے

پھر بھی ہر آدمی خوابوں کا تمنائی ہے

اتوار 13 جون 2021ء
ذوالفقار چوہدری
والی آسی نے آرزو کو آگ کہتے ہوئے سوال کیا تھا کہ اگر پائوں جلتے ہیں تو پھرہم آگ پر چلنے کے لئے گھر سے ہی کیوں نکلتے ہیں؟ مگر یہ نہیں بتایا کہ جن کا گھر ہی نہ ہو وہ کیا کریں۔ اپنا گھر تو ہر امیر غریب کا خواب ہوتا ہے۔ انسان ہی کیوں چرند پرند بھی اپنے گھر کے لئے جستجو کرتے ہیں آنکھوں میں اپنے گھر کے خواب سجاتے ہیں مگر انسان کا تو ایک المیہ یہ بھی ہے کہ وہ خود بھی خواب دیکھتا ہے اور اس کو دوسرے ہم نفس خواب دکھاتے بھی ہیں۔
مزید پڑھیے


منیر اکرم کا بیان اور حکومتی اقدامات

اتوار 06 جون 2021ء
ذوالفقار چوہدری
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب اور اقتصادی اور سماجی کونسل (ای سی او ایس او سی) کے صدر منیر اکرم نے اجلاس سے اپنے حالیہ خطاب میں کہا ہے کہ دنیا کے غریب اور ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں ان ممالک سے لوٹا اور چوری کیا گیا سرمایہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے ہر سال دنیا کے غریب ممالک سے 7کھرب ڈالر ترقی یافتہ ممالک اور سیف ہیونز میں منتقل ہوتا ہے۔ گلوبل فنانشنل انٹیگریٹی کی جانب سے شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق 2012ء ترقی پذیر ممالک کی کل آمدن ،امداد سرمایہ
مزید پڑھیے


حکومت کو خطرہ۔۔۔ مگر کس سے!

اتوار 30 مئی 2021ء
ذوالفقار چوہدری
وزیر اعظم عمران خان ماضی کے حکمرانوں کی لوٹ مار کے دعوئوں اور بدعنوانی کے باعث ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کے دعوے کر کے اقتدار میں آئے ان کا دعویٰ تھا کہ اگر ملک کی قیادت ایماندار اور پاکستان سے مخلص ہو گی تو پاکستان نہ صرف معاشی مسائل سے نکل جائے گا بلکہ امریکہ اور یورپ سے بھی لوگ نوکریاں کرنے پاکستان آئیں گے۔ عمران خان کے ان دعوئوں کا اثر ہی تھا کہ ملک کا نوجوان تحریک انصاف کے گرد جمع ہو گیا۔2018ء میں ناصرف نوجوانوں نے انتخابات میں خود بڑھ چڑھ کر حصہ لیا
مزید پڑھیے


’’یہی شیخ حرم ہے جو چرا کے بیچ کھاتا ہے‘‘

جمعه 21 مئی 2021ء
ذوالفقار چوہدری
قوموں کے جذبات اور خواہشات اپنے ہوتے ہیں اور حکمرانوں کی ضرورتیں اور مجبوریاں الگ۔البتہ ایک بات مشترک یہ ضرور ہوتی ہے کہ ان کو ماضی کی بوئی ہوئی فصل کاٹنا پڑتی ہے۔آج امت مسلمہ نہتے ،معصوم فلسطینی بچوں اور بزرگوں کے خون سے ہولی کھیلنے پر دن رات اسرائیل کی تباہی کے لئے دعائیں اورمسلمان حکمران بمباری رکوانے کے لئے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے التجائیں کر رہے ہیں۔ اسلامی دنیا بالخصوص پاکستان کی حکومت،عوام،دانشور اور لکھاری بھی فلسطینیوں کے کرب کو محسوس کرتے ہوئے اپنا اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ ایک محترمہ نے اسرائیل کی توپوں اور
مزید پڑھیے



لوبھیوں کی بستی میں مایا کے ترازو سے

اتوار 16 مئی 2021ء
ذوالفقار چوہدری
مولانا ابوالکلام آزاد نے کہا تھا تاریخ عالم کی سب سے بڑی ناانصافیاں میدان جنگ کے بعد عدالت کے ایوانوں میں ہوئی ہیں۔ برطانوی وزیراعظم ونسٹن چرچل بھی اس حقیقت سے باخبر تھے اسی لئے تو انہوں نے جنگ عظیم میں جب برطانیہ کے شہر کھنڈرات میں بدل رہے تھے تو کہا تھا کہ اگر ہماری عدالتیں انصاف فراہم کر رہی ہیں تو برطانیہ جنگ نہیں ہار سکتا۔چرچل جانتا تھا کہ ممالک کی طاقت فوج اور تباہ کن ہتھیار نہیں اس ملک کے عوام کی اپنے وطن سے محبت اور وفاداری ہوا کرتی ہے۔عمران خان بھی اس آفاقی سچائی
مزید پڑھیے


احتساب کے دعوے ، لفظوں کی کھیتیاں

جمعه 30 اپریل 2021ء
ذوالفقار چوہدری
تحریک انصاف کی 22سال کی سیاسی جدوجہد کا کل حاصل عمران خان کی کرز میٹک شخصیت اور 2011ء کے مینار پاکستان کے جلسے میں انصاف، میرٹ ،مساوات اور بلا امتیاز احتساب کے ذریعے خوشحال پاکستان کے لیے پاکستانیوںکی امیدیں تھیں۔ مینار پاکستان میں لاکھوں کے ہجوم نے عمران خان کو عام پاکستانیوں کے علاوہ عملی سیاست سے دور سیاسی تجزیہ کاروں کی توجہ کا مرکز بھی بنا دیا۔ یہ الگ بات ہے کہ آصف علی زرداری ان تجزیہ کاروں کو سیاسی اداکار کہا کرتے تھے۔ اب اسے ان سیاسی تجزیہ کاروں کے مشوروں کا اثر کہیے یا پھر کپتان
مزید پڑھیے


ہم سے مگر مطالبہ قربانیوں کا ہے!!

جمعه 23 اپریل 2021ء
ذوالفقار چوہدری
ریاستوں کی طاقت ان کی عسکری قوت نہیں ،اقوام کی ریاست سے غیر مشروط محبت اور وفاداری ہوا کرتی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ ملکوں کے زوال کا سبب دشمنوں کے حملے نہیں بلکہ اندرونی خلفشار اور معاشی انحطاط بنا ہے۔ معیشت کی تباہی کا باعث وسائل کی کمی کے بجائے حکمران اشرافیہ کی دولت کی ہوس اور ذاتی مفاد کا چلن ہوتا ہے۔ آج تیسری دنیا کے ممالک کی پسماندگی کی وجہ بھی وسائل نہیں بلکہ اشرافیہ کی کرپشن اور لوٹ مار ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کی ایک رپورٹ کے مطابق
مزید پڑھیے


پھیلتے شہر اور غذائی قلت

اتوار 11 اپریل 2021ء
ذوالفقار چوہدری
قوموں کی زندگی میں نشیب و فراز کی کوئی انہونی بات نہیں ۔ زندہ قومیں اپنے مسائل کا حقیقت پسندانہ جائزہ لے کر ان کے حل کے لئے جدوجہد کرتی اور منزل کی جانب بڑھتی ہیں۔ پاکستان اپنی نوعیت کا واحد ملک ہے جس کو اپنے قیام کے بعد سے مسلسل بحرانوں کا سامنا ہے۔ بدقسمتی تو یہ ہے کہ ہمارے حکمرانوں اور افسر شاہی نے ہمیشہ مسائل کو دیکھنے اور سمجھنے کے باوجود ان کے حل کے بجائے ذاتی مفاد کو ترجیح دی۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کو 2040ء تک صرف پانی کے شدید بحران
مزید پڑھیے


پاک روس رابطے اور امکانات

جمعرات 08 اپریل 2021ء
ذوالفقار چوہدری
ریاستوں کے درمیان تعلقات جذبات نہیں مفادات کی بنیاد پر استوار ہوتے ہیں۔ پاکستان کو بھی اس حوالے سے استثنیٰ نہیں۔ پاکستان کیونکہ دو قومی نظریے اور مذہبی بنیادوں پر معرض وجود میں آیا اس لیے قیام پاکستان کے بعد نومولود مملکت کی قیادت نے عالمی برادری سے تعلقات کے تعین میں اس پہلو کو اہمیت بھی دی۔سوویت یونین کی طرف سے پاکستانی وزیر اعظم کو پہلے دورے کی دعوت ملنے کے باوجود پاکستان نے اہل کتاب امریکہ کی خوشنودی کے لئے سوویت یونین کی طرف سے خیر سگالی کا بڑھنے والا ہاتھ جھٹک دیا۔ جس کا فائدہ بلا شبہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں