Common frontend top

ذوالفقار چوہدری


50 لاکھ گھروں کا وعدہ اور غریب کے خواب


تحریک انصاف نے بے گھروں کو پچاس لاکھ گھر دینے کا نعرہ لگایا تو بے گھر پاکستانیوں کو اپنے گھر کا خواب سچ ہوتا نظر آنے لگا۔ حکومت نے نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے تحت نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے ذریعے بے گھروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا تو اپنی چھت سے محروم غریبوں کی آنکھیں امید کے نور سے چمکنے لگیں۔ لاکھوں دیہاڑی دار، چھابڑی فروش اور روزانہ کنواں کھود کر پینے والوں کی رجسٹریشن کے لئے نادرا دفاتر کے باہر لائنیں لگ گئیں۔ لوگوں کے یقین کا یہ عالم تھا کہ رش کی وجہ سے
اتوار 28 مارچ 2021ء مزید پڑھیے

میں عزیر تھا سب کو مگر ضرورتوں کے لیے

اتوار 21 مارچ 2021ء
ذوالفقار چوہدری
سیاست پہلوانوں کا اکھاڑا نہیں جہاں مقابل کو زور اور دھونس سے گرایا جاتا ہے۔ سیاست تو شطرنج کی وہ بساط ہے جہاں شاطر امکانات کو بھانپنے اور ان کو ممکن کر دکھانے کی اپنی مہارت آزماتا ہے۔ آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی میں اکثریت نہ ہونے کے باوجود یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر منتخب کروا کر امکان کو ممکن کر دکھایا تو پی ٹی آئی نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے چنائو میں اپوزیشن کا دائو پی ڈی ایم پر ہی پلٹ دیا۔ انہونی کا ہو جانا ہی تو سیاست ہے ۔ یہ بات مسلم لیگ ن اور
مزید پڑھیے


عورت کے خدا دو ہیں حقیقی اور مجازی

اتوار 07 مارچ 2021ء
ذوالفقار چوہدری
شاعر مشرق علامہ اقبال نے تقدیر کے قاضی کا فتویٰ یوں سنایا کہ ،ہے جرم ضعیفی کی سز ا مر گ مفاجات!۔اللہ تعالیٰ نے عورت کو کمزور مگر محبت کی بے پناہ طاقت سے نوازا ہے ۔ مخلوق خدا سے محبت عورت کی کمزور بنی تو طاقتور مردوں نے صنف نازک کا استحصال شروع کردیا۔ ظلم تو یہ بھی ہوا کہ خود ظالم ہی مظلوم کا طرف دار بھی بن بیٹھا۔آج دنیا کے مہذب معاشروں میں جہاں حقوق نسواں کی دن رات دھائی دی جاتی ہے ان ممالک میںہی عورت سب سے زیادہ سماجی اور معاشی استحصال کی شکار
مزید پڑھیے


شعلہ جو اپنی آگ میں آپ ہی جل بجھا

اتوار 28 فروری 2021ء
ذوالفقار چوہدری
پروفیسر سعید احمد سعید نے اپنی ایک تحریر میں’’دستِ سوس‘‘ کا ایک خوبصورت جملہ استعمال کیا ،جو یوں ہے۔’’وہ ایک شعلہ مستعجل تھا جو اپنی آگ میں آپ ہی جل بجھا‘‘ ۔ تحریک انصاف کے طرز حکمرانی اور حکومتی رٹ کے تناظر میں یہ جملہ عمران خاں پر صادق آتا ہے۔ ڈسکہ کے دھند زدہ الیکشن اور الیکشن کمشن کے این اے 75میں دوبارہ پولنگ کروانے کے فیصلے کے خلاف وزیر اعظم کی ہائی کورٹ میں اپیل کرنے کی ہدایت کے بعد حکومت اور الیکشن کمشن دونوں ہی میڈیا کا موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے حکومت اور
مزید پڑھیے


افغان لہو میں ڈوبا امریکی احساس تفاخر

اتوار 21 فروری 2021ء
ذوالفقار چوہدری
ریاستیں دنوں، مہینوں ، برسوں میں نہیں دھائیوں میں ابھرا اور بکھرا کرتی ہیں۔ پہلی جنگ عظیم کے بعددہائیوں کی سرد جنگ کے بعد امریکہ دنیا کی واحد غیر متنازعہ سپر پاور بنا۔ دہائیوں تک سپر پاور تسلیم کئے جانے کے احساس تفاخر اور دنیا کو اپنے مرضی سے چلانے کے خمار کے بعد آج جوبائیڈن وارثت میں ملے احساس تفاخر کے بوجھ تلے دبے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ نئے امریکی صدرکو توسیع پسندانہ پالیسیوں کے باعث بکھرا ہوا اور جنگوں میں بے دریغ وسائل جھونکنے سے معاشی طور پر لڑکھڑاتا امریکہ ملا ۔
مزید پڑھیے



ہوئے رشوت کے آگے سرنگوں سب!

اتوار 14 فروری 2021ء
ذوالفقار چوہدری
لود ویگ وان میزس معروف آسٹریلین ماہر سماجیات ہیں۔ وہ انسانی رویوں کو سمجھنے میں اتھارٹی مانے جاتے ہیں۔ انہوں نے عمر بھر کی تحقیق کا نچوڑ ان الفاظ میں بیان کیا ہے’’ قانون ہی وہ واحد چیز ہے جو حکمرانوں کو بدترین گینسٹر بننے سے باز رکھتی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان بھی پاکستان میں تمام خرابیوں کی وجہ ملک میں امیر اور غریب کے لئے الگ الگ قانون بتاتے رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت کو صاف شفاف چل کر میرٹ اور انصاف سے سافٹ انقلاب کے ذریعے تبدیلی لانا تھی۔ اسے پاکستانیوں کی بدقسمتی کہئے یا
مزید پڑھیے


خوب رویوں کے بگڑنے میں بھی ہیں لاکھ بنائو

اتوار 07 فروری 2021ء
ذوالفقار چوہدری
جمہوریت میں اقتدار کی تمام راہیں عوام سے ہو کر گزرتی ہیں عوام ہی طاقت کا بنیادی مرکز ہوا کرتی ہے۔ یہ الگ بات کہ جمہوریت میں بندوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے۔ جمہوریت میں بندوں کو تولنے کے بجائے گننے کی کمزوری کی بھرپائی نظریہ کرتا ہے۔ مہذب معاشروںمیں نظریاتی ہم آہنگی سیاسی کارکنوں کو پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے جہاں وہ اپنی فکر میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے عوام کو اپنے نظریے کے گرد جمع کرتے اور اقتدار حاصل کرتے ہیں۔ تحریک پاکستان کی اساس دو قومی نظریہ تھا۔ مسلمانان ہند نے اس نظریہ
مزید پڑھیے


اظہار پاک بازی و ذوق نظر غلط

اتوار 31 جنوری 2021ء
ذوالفقار چوہدری
جولائی 2018ء کے عام انتخابات کے نتیجے میں کامیاب ہونے والی تحریک انصاف کے منشور کا سب سے اہم نقطہ ملک میں کرپشن کا خاتمہ تھا منشور میں قوم سے وعدہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی قومی احتساب بیورو (نیب) کو خود مختار بنانے اور کرپشن کے خاتمے کے لئے تمام مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان بھی حلف لینے کے بعد اپنی ہر ناکامی کا جواز ماضی کے حکمرانوں کی لوٹ مار کو بتاتے اور ملک سے بدعنوانی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے اپنی حکومت کے اقدامات کے دعوئوں
مزید پڑھیے


سر کھجاتے رہے ناخن تدبیر سے ہم

اتوار 24 جنوری 2021ء
ذوالفقار چوہدری
مولانا ابوالکلام آزاد نے کہا تھا ’’سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا۔‘‘ پاکستانیوں کی بدقسمتی مگر یہ ہے کہ یہاں سیاستدانوں کے سینے میں بھی دل نہیں۔ دماغ ضرور ہے جسے اقتدار کو طول اور قومی خزانہ لوٹنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ عمران خان تبدیلی اور امید کی کرن بن کر ابھرے تھے ۔شفافیت ، احتساب اور، انصاف کے ذریعے تبدیلی ان کا دعویٰ تھا مگر جس طرح ماضی کے حکمرانوں کی ترقی کاغذوں اور تصویروں میںتھی عمران کی ’’تبدیلی ‘‘تھی محض دعوئوں تک محدودہے۔ تحریک انصاف کی حکومت اپنے اقتدار کے تین برس مکمل کرنے کو
مزید پڑھیے


دل میں ناکام امیدوں کے بسیرے پائے

اتوار 17 جنوری 2021ء
ذوالفقار چوہدری
پاکستان تحریک انصاف نے’’ تبدیلی ‘‘کے دعوے پر عوام سے ووٹ لیے تھے یہ تبدیلی شفافیت، بدعنوانی کے خاتمے، میرٹ اور انصاف کی صورت میں آنا تھی۔ اقتدار کے پہلے 28ماہ میں تحریک انصاف کی حکومت اپنے ایجنڈے اور عوامی خواہشات کے مطابق کس قدر تبدیلی لا سکی اس بارے میں ناصرف تحریک انصاف کے ارکان بلکہ خود وزیر اعظم بھی اپنی بے بسی اور ناکامی کا اعتراف کر چکے ہیں ۔اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ وزیر اعظم نے حلف لینے کے بعد تبدیلی کے ایجنڈے پر اپنی بساط کے مطابق عمل شروع کر دیا تھا ۔اقتدار میں
مزید پڑھیے








اہم خبریں