Common frontend top

ذوالفقار چوہدری


قدامت پسند مسیحی مبصر کا عمران خان کی کاوشوں کا اعتراف


گلین نے 2011ء میں Mercury Oneکے نام سے ایک نان پرافٹ تنظیم بنائی تھی جس کے فلاحی کاموں کے لیے وسائل عطیات اور حکومتی فنڈز سے نہیں بلکہ اس کے کاروباری ادارے کی آمدن سے پورے کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس مقصد کے لیے گلین نے 1791 کے لیبل سے کپڑوں کا برانڈ متعارف کروایا ۔ بیک نے جولائی 2014ء میں مرسری ون تنظیم کے پلیٹ فارم سے جنوبی امریکی سرحد پر موجود ہزاروں مہاجر بچوں کی مدد کا اعلان کیا جو اپنے والدین کے بغیر وہاں کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے تھے۔ 2017ء میں بیک نے
بدھ 22  ستمبر 2021ء مزید پڑھیے

عارف ہمیشہ مست مے ذات چاہئے

جمعه 17  ستمبر 2021ء
ذوالفقار چوہدری
جمہوریت محض انتخابات کا ڈھونگ رچا کر حکومتیں بدلنے کا نہیں بلکہ اجتماعی رویوں میں جمہوری انداز فکر اپنانے کا نام ہے۔رویے عادات و اطوار کا مجموعہ ہوتے ہیں جیسا کہ پنجابی میں مشہور ہے کہ وارث شاہ نہ عادتاں جاندیاں نے،بھاویں کٹیے پوریاں پوریاں وو‘۔ اقوام کے اسی چلن کو بھانپتے ہوئے علامہ اقبال نے ا س کا اشارہ’ آئین نوسے ڈرنا ، طرز کہن پے اڑنا ‘کے طور پر کیا ہے۔ جیسا کہ آج ایک صدی بعد بھی ہم الیکشن میں جدید ٹیکنالوجی’ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کو لے کر طرز کہن پے اڑے کھڑے ہیں اور
مزید پڑھیے


امریکی انخلا اور بدلتا عالمی منظر نامہ

جمعه 10  ستمبر 2021ء
ذوالفقار چوہدری
قوموں کا عروج ہو یا زوال یہ مہینوں برسوں نہیں دہائیوں اور صدیوں کے فیصلوں پر محیط بتدریج سلسلہ ہوتا ہے۔کوئی قوم یا ریاست کسی ایک کامیابی سے عروج پاتی ہے نہ ہی محض ایک ناکامی سے تباہ ہوتی ہے۔ یونان،روم، بغداد کی سلطنتوں کے عروج و زوال کی کہانی تاریخ کا سبق ہے۔برطانیہ نے لگ بھگ دو سو سال تجارتی راستوں اور سمندری گزرگاہوں کوکنٹرول کر کے اپنا تسلط برقرار رکھا۔ برطانیہ میدان میں جنگ عظیم تو جیت گیا مگر مذاکرات کی میز پر امریکہ سے پاور پالٹیکس کی بازی ہار گیا۔امریکہ نے تجارتی راستوں اور انڈسٹریل سبقت
مزید پڑھیے


مجھی کو پردہ ہستی میں دے رہا ہے فریب

جمعه 03  ستمبر 2021ء
ذوالفقار چوہدری
تھامس جفرسن نے اچھی حکومت کا واحد مقصد عوام کی ترقی و خوشحالی اور جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا بتایا ہے۔کسی بھی ملک کی ترقی کا معیار بھی اس کے عوام کے معیار زندگی سے لگایا جاتا ہے۔ تحریک انصاف میرٹ، شفافیت اور بدعنوانی کے خاتمے کے ذریعے ملک کی تقدیر بدلنے کا دعویٰ کرتی ہے۔حکومت 18اگست 2021ء کو اپنے اقتدار کے تین سال مکمل کر چکی ۔حکومت نے تین سال کے دوران اپنی کارکردگی کا پورے ملک میں بھرپور ڈھنڈورا پیٹا اور وزیراعظم کا تقریب سے خطاب ملک بھر میں بڑی سکرینز کے ذریعے پاکستانیوں کو
مزید پڑھیے


جینا ہر دور میں عورت کا خطا ہے لوگو!

جمعه 27  اگست 2021ء
ذوالفقار چوہدری
کتاب حق قرآن عظیم نے اقوام کی تباہی کے اسباب میں ایک نشانی اس کے اخلاق کی تباہی بتائی ہے ۔جب کوئی قوم اجتماعی طور پر بدعملی، بدخلقی اور بے راہ روی کا شکار ہو جاتی ہے تو تباہی اس کا مقدر ٹھہرتی ہے ۔ معاشرے کے اخلاقی دیوالیہ پن کی وجوہات کو جاننا سماج کی نیت کو سمجھے بغیر ممکن نہیں ہوتا۔ معاشرہ افراد کا مجموعہ اور فرد کی تربیت خاندان،عصری حا لات و رجحانات اور مدارس کے تحت ہوتی ہے۔ جب اخلاقی جرم بندے اور اللہ کے دائرے سے نکل کر دوسرے فرد کی حدود میں داخل
مزید پڑھیے



زمین کروٹ بدلنا چاہتی ہے!!

جمعه 13  اگست 2021ء
ذوالفقار چوہدری
سیاست اختیار اور اقتدار کا ایسا کھیل ہے جس میں جیت کا انحصار بروقت اوردرست فیصلوں پر ہوتا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز اپنے کارکنوں کو انتخابات کی تیاری کرنے اور آئندہ وفاق اور بلوچستان کے علاوہ پنجاب میں بھی جیالوں کی حکومت کا دعویٰ کیا ہے۔ بلاول کے دعوے کو خواہش یا خوش فہمی کہا جا سکتا تھا اگر بلاول کے اعلان کے بعد فیصل واوڈا بجٹ بعد انتخاب کے اعلان کرنے کی بات نہ کر تے۔ بلاول اورفیصل واوڈا کے بیانات کے بعد ایک بات تو حتمی طور پر کہی
مزید پڑھیے


خوف تھا جس کا کل، وہی ہو گیا

جمعه 06  اگست 2021ء
ذوالفقار چوہدری
محسن انسانیت حضرت محمدﷺ نے غریب کے لئے الگ اور امیر کے لئے الگ قانون کو معاشروں کی تباہی کا بڑا سبب بیان فرمایا تھا، سرور کونینؐ کے فرمان کی اس آفاقی سچائی کا ادراک غیر مسلم فلاسفر نے بھی کیا اور کہا کہ’’ جن معاشروں کی اشرافیہ خود کو قانون سے مستثنیٰ خیال کرے ان معاشروں کی تباہی یقینی ہے‘‘۔وزیر اعظم عمران خان قانون کی بالادستی اور امیر، غریب کے لئے ایک قانون کے وعدے اور دعوے کر کے اقتدار کی کرسی تک پہنچے۔عمران خان امارت و غربت کے لئے ایک قانون کا وعدہ کس حد تک
مزید پڑھیے


تم اپنے رنگ میں نہائو ،میں اپنی موج اڑوں

جمعه 16 جولائی 2021ء
ذوالفقار چوہدری
کسی درویش نے کہا تھا کہ جب تک راستے سمجھ میں آتے ہیں تب تک واپسی کا وقت آ جاتا ہے عمران خان اپنے اقتدار کے تین سال مکمل کرنے کو ہیں اور واپسی کا وقت قریب ‘ مگر منزل سے کوسوں دور ہیں۔ ایسا نہیں کہ ان کو منزل کا پتہ نہیں تھا منزل کا تعین تو بقول ان کے انہوں نے اپنی جماعت کے قیام کے وقت ہی کر لیا تھا اسی لئے جماعت کا نام تحریک انصاف رکھا تھا، یہ بھی نہیں کہ ان کو راستوں کی سمجھ نہ تھی اسلام آباد کنٹینر پر 128دن وہ قوم
مزید پڑھیے


میڈیکل کے شعبے کو کاروبار بنانے کی سازش

منگل 06 جولائی 2021ء
ذوالفقار چوہدری
نیلسن منڈیلا نے سیاستدان اور لیڈر میں یہ فرق بتایا تھا کہ سیاستدان اگلے الیکشن اور لیڈر اگلی نسل کے بارے میں سوچتا ہے۔ المیہ یہ ہے کہ ہمارے لیڈروں اور سیاستدانوں نے سوچنے کا کام افسر شاہی کے سپرد کر رکھا ہے جبکہ ہمارا بیورو کریٹک سسٹم انگریز نے ہندوستان کے غلاموں پر حکمرانی کرنے کے لئے استوار کیا تھا۔ اسے بدقسمتی کہیے یا سیاسی کج فہمی اور لالچ کہ آزادی کے بعد سیاستدانوں نے بیورو کریسی کو اپنے وقتی اور ذاتی مفادات کے لئے استعمال کرنا شروع کیا ۔ حکومتی مشینری میں سیاسی مداخلت نے ملک میں
مزید پڑھیے


خطے کو جنگ میں جھونکنے کی امریکی سازش

جمعه 02 جولائی 2021ء
ذوالفقار چوہدری
اطالوی سیاسی مفکر اور دانشور میکاولی نے سیاست کا مرکز غلط اور صحیح کے بجائے حقائق اور اہداف کو قرار دیتے ہوئے فلسفیانہ خیالات کے بجائے عملی سیاست اور حقیقت پسندانہ حکمت عملی پر زور دیا ہے۔ ہٹلر کے پروپیگنڈا وزیر گوئبلز کو اس بات پر یقین تھا کہ جھوٹ اعتماد اور تسلسل کے ساتھ بولا جائے تو سچ بن جاتا ہے۔ مغرب میکاولی اور گوئبلز سے بظاہر جتنی بھی نفرت کا ڈھونگ رچائے مگر امریکہ اور اس کے اتحادی آج بھی میکاولی اور گوئبلز کے افکار کے پجاری ہیں۔ امریکی صد جوبائیڈن نے یہ بات ایک بار
مزید پڑھیے








اہم خبریں