Common frontend top

سعدیہ قریشی


سیاست ،عوام انتخابات اور امیدیں


فروری کا یہ روشن اور چمکدار دن اس لحاظ سے اہم ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات ہورہے ہیں۔ جس میں اگلے پانچ سال کے لیے حکمران چنے جائینگے۔اس کے دن کے حوالے سے بہت سے شکوک و شبہات دلوں میں موجود تھے مگر بالاآخر الیکشن بروقت ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ جس وقت میں یہ کالم لکھ رہی ہوں یہ دن 11 بجے کا عمل اب تک کی آنے والی خبروں کے مطابق پاکستانی اپنے دلوں میں روشن دن کے خواب لیے ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے نکلے ہیں۔ کچھ بھی ہو پاکستانی بنیادی طور پر پرامید
جمعه 09 فروری 2024ء مزید پڑھیے

شہزاد اظہر سے ماورا اظہر تک

بدھ 07 فروری 2024ء
سعدیہ قریشی
شہزاد اظہر ایک بے پناہ شاعر اور ایک مضطرب تخلیقی روح تھا، اس کی زندگی میں توازن کی کمی محسوس ہوتی تھی۔ وہ اپنی پسند اور ناپسند کے اظہار میں بھی کچھ بڑبولا اور خطرناک حد تک صاف گو تھا۔زندگی اپنی شرطوں پر گزارنے والے ایسے لوگ زندگی میں خسارے تو کماتے ہی ہیں۔شہزاد اظہر بھی ایک ہی ایسا شخص تھا۔ زندگی میں تمام تر خساروں اور مسائل کے باوجود اس نے اپنے تخلیقی اظہار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور بقول افتخار عارف صاحب کے اپنے تخلیقی وجود کے پورے سرمائے کی قوت پر کلام کیا ہے۔ اس کی
مزید پڑھیے


یہ حسن وعشق تو دھوکا ہے سب مگر پھر بھی!

اتوار 04 فروری 2024ء
سعدیہ قریشی
فروری نئے موسموں کی نوید لے کے آتا ہے۔سخت یخ بستہ دنوں کے بعد فروری کی دھوپ سنہری اور حرارت بخش ہوتی ہے اور اس کی بہار آفرین بارشیں حسن اور حیرت سے بھری ہوتی ہیں۔اس مہینے میں کوئی خاص بات ہے جو دل میں دھمال ڈالتی ہے۔کچھ ایسا حسن ہے اس مہینے کے اندر جو محسوس ہوتا ہے مگر کھلتا نہیں ہے۔ مبارک سلامت کہ فروری کے خوبصورت دن ہمارے آنگنوں میں مہک رہے ہیں اور ہزار مشکلات کے باوجود ہم پر امید دل کے ساتھ آنے والے دنوں کو دیکھ رہے ہیں۔ ملک میں عام انتخابات کا اعلان
مزید پڑھیے


حکیم سعید شہید جیسا دل کہاں سے لائیں!

جمعه 02 فروری 2024ء
سعدیہ قریشی
ابھی ابھی لٹن روڈ پر واقع ہمدرد مرکز میں بچوں کی ہمدرد اسمبلی میں شرکت کر کے واپس آئی ہوں۔ یقین کریں بچوں کی قابلیت ، اعتماد اور پاکستان کے مسائل کے حوالے سے ان کے شعور نے بہت متاثر کیا۔حکیم محمد سعید شہید کی تصویر کے پس منظر میں سکول کے طالب علم بچے اور بچیاں بڑے منظم انداز میں بیٹھے تھے دونوں اطراف ڈیسک لگا کر کرسیاں لگائی گئی تھیں اس قطار کے پیچھے بھی طالب علموں کی دو دو قطاریں تھیں۔یہ ہمدرد مرکز میں منعقد ہونے والی بچوں کی ہمدرد اسمبلی کا ایک منظر ہے۔ سٹیج کے
مزید پڑھیے


اقبالؔ کا مرد درویش

بدھ 31 جنوری 2024ء
سعدیہ قریشی
24 جنوری کو ملک کی عظیم علمی وادبی شخصیت رخصت ہوئی۔ پروفیسر رفیع الدین ہاشمی ماہر اقبالیات ،ماہر اردو ادب تھے۔ وہ ایک عظیم محقق اور اقبال شناس تھے۔ساری زندگی انہوں نے اقبال شناسی میں تحقیق اور تدوین کرتے ہوئے گزاری۔ پروفیسر صاحب کی وفات کی خبر آئی تو سوشل میڈیا پر ان کے شاگردوں کی طرف سے بھی یاد آوری کا ایک سلسلہ شروع ہوا۔ انہوں نے بڑی محبت سے اپنے استاد محترم کو یاد کیا۔وہ صحیح معنوں میں استاد الاساتذہ تھے کہ ان کے شاگردوں میں بھی اردو
مزید پڑھیے



سفید ریت کے ساحل ،سوسن اور ریڈیو جرنلزم

اتوار 28 جنوری 2024ء
سعدیہ قریشی
امریکہ میں ہمارا آخری پڑاؤ ریاست فلوریڈا کا شہر پینسا کولا تھا یہ شہر اپنے حسین ساحلوں اور امریکہ کے نیول ایئر سٹیشن کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے یہاںایوی ایشن کے تربیتی مراکز ہیں۔ اس تاریخی ساحلی شہر کو ملٹری ہیریٹیج کا درجہ حاصل ہے۔ امریکہ میں ہمارے قیام کو 18 روز گزر چکے تھے گھر سے دوری کی اداسی دل سے آکاس بیل کی طرح لپٹی تھی۔جس روز ہم یہاں پہنچے کرسمس میں صرف چھ روز باقی تھے۔پینسا کولا کی پرسکون ساحلی فضاؤں میں کرسمس کے گیت گونجتے تھے۔ ہم پینسا کولا پہنچے تو
مزید پڑھیے


وحید احمد کا" زینو"

جمعه 26 جنوری 2024ء
سعدیہ قریشی
قدرت نے وحید احمد کے اندر تخلیقی اظہار کی ایک عجیب بھٹی سلگا رکھی ہے، جس پر دھرے خیال کے کڑاہوں پر ہر وقت خالص دودھ پکتا رہتا ہے، اور ان کے اندر کا فنکار اس کڑھتے ہوئے دودھ سے بالائی کی تہیںاتارتا جاتا ہے اور پھر اس خالص بالائی سے اظہار کے نت نئے ذائقے بناتے۔ منفرد ڈکشن کی نظم نگاری ان کی پہچان کا اولین حوالہ ہے، ایک دبنگ نظم نگار کی پہچان بنالینے کے بعد وہ اپنے اندر کے اظہار کے لیے نثر نگاری کی طرف آئے اور زینو جیسا شاہکار ناول پانچ برس کے عرصے
مزید پڑھیے


جیک ما نہیں جیک "ماں"

بدھ 24 جنوری 2024ء
سعدیہ قریشی
علی بابا دنیا کا سب سے بڑا ری سیلراور ریٹیلر پلیٹ فارم ہے جو 200 ملین بلین ڈالرز ورتھ کے ساتھ امریکی کمپنیوں، ایمازون اور وال مارٹ سے آگے ہے اور جیک ما اس کا بانی چیئرمین ہے جس نے 2018 میں علی بابا چھوڑنے کا اعلان کر کے دنیا میں سب کو حیران کر دیا۔اسے چند مہینے اپنے کاموں کو سمیٹنے میں لگے اور پھر 2019 میں دنیا کے سب سے بڑے ان لائن شاپنگ پلیٹ فارم کے بانی جیک ما نے علی بابا کو خیر باد کہ دیا اور اعلان کیا کہ
مزید پڑھیے


ایران پاکستان تنازع

جمعه 19 جنوری 2024ء
سعدیہ قریشی
ایک طرف فلسطین پر ہونے والی مسلسل بربریت اور ظلم پر مسلم ملکوں کی یکجہتی کے حوالے سے سوال اٹھتا ہے تو دوسری طرف ایران نے 24 گھنٹوں کے اندر تین برادر اسلامی ملکوں پر میزائل حملے کر کے ایک نیا تنازعہ پیدا کردیا ہے ۔مشرق وسطی کے ساتھ پاکستان اور ایران کے درمیان بھی صورتحال کشیدہ ہو چکی ہے۔پاکستان اور ایران کے درمیان آئیڈیل دوستانہ تعلقات کبھی نہیں رہے۔دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات ہمیشہ اتار چڑھاؤ کا شکار رہے ہیں ۔بلوچستان اور سیستان کی سرحد پر کشیدگی کے واقعات کے تناظر میں دونوں ملکوں کے درمیان
مزید پڑھیے


جیو ے جیوے ساؤتھ افریقہ جیوے ۔۔!!

اتوار 14 جنوری 2024ء
سعدیہ قریشی
ستاون خاموش اسلامی ملکوں کے مقابل ساؤتھ افریقہ القدس کے مظلوم مسلمانوں کا مقدمہ لڑنے عالمی عدالت جا پہنچا ہے،ساؤتھ افریقہ فلسطین کی نسل کشی کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں گیا تاکہ اسرائیل کی سفاکانہ بربریت پر اسے مجرم ثابت کر سکے اور فوری جنگ بندی ممکن ہو سکے۔ گیارہ اور بارہ جنوری کو ساؤتھ افریقہ کے جانب سے پیش ہونے والے وکیل نے عالمی عدالت انصاف میں فلسطینی نسل کشی کے خلاف اپنے بھرپور دلائل دئیے۔سوچتی ہوں کہ اس وقت پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ فلسطینیوں کو مارا جا رہا ہے ویڈیوز تصویریں اور فلسطینیوں کی تباہی
مزید پڑھیے








اہم خبریں