Common frontend top

محمد زمان


کیا بہارہ کہو بائی پاس انتہائی ناگزیر ہے؟


حکومت پاکستان نے جامعہ قائداعظم کی تعلیمی اراضی سمیت زرعی اراضی کا استعمال کرتے ہوئے مری روڈ پر ٹریفک کے بڑھتے ہجوم کو کم کرنے کے لیے بہارہ کہو بائی پاس بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر اب تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا بائی پاس ضرورت کے عین مطابق ہے یا پھر یہ عمل ماحول کے لیے خطرے کا باعث بننے جا رہا ہے؟ ایک اندازے کے مطابق اس سڑک پر روزانہ کی بنیاد پر تقریباً چار ہزار سے لے کر چھ ہزار تک گاڑیاں آتی جاتی ہیں۔ مری روڈ بارہ
اتوار 11 دسمبر 2022ء مزید پڑھیے

معاشی چیلنجز

اتوار 04 دسمبر 2022ء
محمد زمان
پاکستان دنیا کے ترقی پذیر ممالک کی صف میں شامل ہے۔ پاکستان میں ہونے والے معاشی بحران کی وجہ سے ملک دنیا میں اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، اس کی بڑی وجہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہے، بین الاقوامی تجارت اور معاشی آمدورفت کا سارا انحصار پیٹرول کی قیمتوں پر ہے۔ اس کی وجہ سے ملک میں ہونے والے تمام معاشی امور متاثر ہوتے ہیں، جیسے گھریلو استعمال کی اشیائ، بجلی،گیس،پانی اور اندرون ملک آمدورفت سب کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی پیٹرول کی قیمت سے منسلک ہے، پاکستان بلاشبہ وسائل کی دولت سے
مزید پڑھیے


خوشیوں کے طوق

اتوار 27 نومبر 2022ء
محمد زمان
پاکستان میں سردیوں کا سیزن شروع ہوتے ہی ایک اور سیزن کا بھی آغاز ہوتا ہے، جسے شادیوں کا سیزن کہا جاتا ہے۔ غالباً ہمارا ملک اس حوالے سے منفرد ہے کہ یہاں شادیوں کا بھی سیزن ہوتا ہے اور بلاشبہ اسکی بنیادی وجہ اس خطے میں موسم کی شدت ہے۔ شادی بیاہ کی تقریبات کے انعقاد کے لیے سارا سال تیاری کی جاتی ہے اور سردیوں کے دنوں کا بالخصوص انتظار کیا جاتا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں پنکھے، اے۔سی اور کولر وغیرہ بند ہونے کی وجہ سے بجلی کے بھاری بلوں میں کچھ کمی واقع ہو
مزید پڑھیے


آبادی کے مسائل، ضروریات اور حل

منگل 22 نومبر 2022ء
محمد زمان
1947میں پاکستان جب وجود میں آیا تھا اسکی کل آبادی تقریباً تین کروڑ تیس لاکھ کے قریب تھی، اس دوران ایک مربع کلومیٹر میں جو لوگ رہ رہے تھے انکی تعداد تین سے پانچ تھی۔ یعنی پاکستان 79 ملین ہیکٹر رقبہ ہے، اس رقبہ میں یہ آبادی قیام پزیر تھی۔ یہ آبادی و رقبہ مغربی پاکستان کا بتایا جا رہا ہے جبکہ مشرقی پاکستان (بنگلہ دیش) کی اس وقت کی آبادی و رقبہ میں کافی فرق نمایاں ہے۔ آج کہ پاکستان کی 2022 میں آبادی بڑھ کر تئیس کروڑ اکتیس لاکھ ہو چکی ہے یعنی کہ پچھتر سال میں
مزید پڑھیے


معذوری کا بوجھ…(2)

اتوار 06 نومبر 2022ء
محمد زمان
گزشتہ سے پیوستہ۔۔۔۔پاکستان میں سالانہ لاکھوں افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہو کر کسی نا کسی ذہنی یا جسمانی معذوری میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ ایسے افراد ملکی معیشت کیساتھ ساتھ گھر اور معاشرے پہ بھی بوجھ ہوتے ہیں۔ ان کے علاج معالجے پہ لاکھوں خرچ ہوتے ہیں اسکے باوجود گھر والے ان افراد کو ایک کارآمد اور باہنر فرد بنانے سے قاصر ہوتے ہیں ۔اسکی بنیادی وجہ یہاں کا ناقص اور بے حس نظام ہے۔ اگرچہ مختلف حکومتیں اپنے اپنے دور میں معذور افراد کے مسائل حل کرنے کیلئے مختلف اقدامات اٹھاتی رہتی ہیں لیکن یہ کوششیں انکی مجموعی
مزید پڑھیے



معذوری کا بوجھ

اتوار 30 اکتوبر 2022ء
محمد زمان
ہم سب نے اپنے والدین اور بڑے بزرگوں سے ایک جملہ بکثرت سنا ہو گا کہ " یا اللہ ہمیں کسی کا محتاج نا کرنا، اے اللہ ہمیں چلتے پھرتے اپنے پاس بلا لینا اور ہمیں کسی پہ بوجھ نا بنانا"۔ کم عمری میں تو ایسے جملوں کی کچھ خاص سمجھ نہیں آتی تھی لیکن جیسے جیسے شعور کی منزلیں طے کرتے گئے تو سمجھ میں آیا کہ محتاجی اور معذوری کتنا بڑا بوجھ ہے خود پہ بھی اور دوسروں پہ بھی، کتنا اذیت ناک امتحان ہے اپنا بھی اور اپنے پیاروں کا بھی۔ اب یہ محتاجی اور معذوری بھلے
مزید پڑھیے


دو گز زمین

اتوار 23 اکتوبر 2022ء
محمد زمان
پاکستان کے باسی بچپن سے ہی ایک جملہ تواتر سے سنتے آرہے ہیں اور وہ ہے’’پاکستان اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے‘‘یہ جملہ ہم اتنی کثرت سے سن اور پڑھ چکے ہیں کہ اب حیرت نہیں ہوتی۔ وطن عزیز کی مشکلات کی فہرست اتنی طویل ہے کہ لکھنے بیٹھوں تو شاید سارا اخبار بھر جائے۔ ہم ایسی قوم ہیں جو مشکلات سے خود کو نکال تو نہیں سکتے لیکن ہر طرح کے کٹھن حالات میں بھی جینے کا ہنر جانتے ہیں۔ حالیہ سیلاب نے پاکستان میں جو تباہی مچائی ہے وہ پہلے نا کبھی دیکھی نا سنی ،
مزید پڑھیے


مستقبل کی حفاظت

اتوار 16 اکتوبر 2022ء
محمد زمان
کسی بھی قوم کا مستقبل اسکی آنے والی نسلوں کے ہاتھ میں ہوتا ہے اور ان ہاتھوں میں اپنا مستقبل سونپنے سے پہلے انہیں مضبوط اور ہنرمند بنانا ان لوگوں کا کام ہے جو ان کی حفاظت ، تربیت ، تعلیم اور شخصیت سازی پہ معمور ہوتے ہیں۔ پاکستان اس حوالے سے دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں نوجوان نسل کثیر تعداد میں موجود ہے۔ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان کی 64 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جن میں 15 سے 30 سال تک کے نوجوان شامل ہیں۔ ایشیا میں افغانستان کے بعد سب سے زیادہ
مزید پڑھیے


ڈگری کی ڈگر

اتوار 02 اکتوبر 2022ء
محمد زمان
اقتصادی سروے 2020-21 کے مطابق پاکستان میں شرح خواندگی 60 فیصد ہے اور اس شرح میں پچھلے ایک سال کے دوران صرف 0.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ اتنی بڑی آبادی والے ملک میں آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں۔ پاکستان جیسا ملک جو ہمہ وقت بیش بہا اندرونی و بیرونی مسائل کا شکار رہتا ہے ، جہاں سیاسی جماعتوں کی آپس کی چپقلش انہیں عوامی مسائل سے دور رکھتی ہے، ایسے میں یہ بات حیران کن نہیں ہونی چاہیئے کہ شرح خواندگی میں اضافہ کیوں نہیں ہو رہا۔ وطن عزیز کی اکثریت جہاں دال،روٹی اور سبزی کے
مزید پڑھیے


سڑک پرپیدل چلنے والوں کے مسائل

اتوار 25  ستمبر 2022ء
محمد زمان
کافی عرصہ یورپ میں گزارنے کے بعد میں پاکستان شفٹ ہوا تو دیگر بہت سے مسائل کی طرح ایک عوامی مسئلہ میری نظر سے گزرا وہ تھا پیدل چلنے والوں کی مشکلات۔ گھر سے باہر چلتے وقت ہم سبھی سڑک کا استعمال کرتے ہیں۔ گاڑی والا ہو یا موٹر سائیکل والا ، سائیکل چلانے والا ہو یا غریب ریڑھی والا سبھی سڑک استعمال کرتے ہیں۔ لہذاجہاںسڑکوںپہ بے پناہ رش ہے تو وہیں پیدل چلنے والے افراد کی بھیڑ اور رش بھی بہت زیادہ ہے۔ میں پاکستان میں ٹریفک کے مسائل پہ اکثر لکھتا رہتا ہوں جس میں بڑھتی ہوئی آبادی
مزید پڑھیے








اہم خبریں