Common frontend top

کوئٹہ


کورونا سے مزید 15 اموات،617 نئے کیس رپورٹ، بلوچستان میں دوسری لہرکا خدشہ

بدھ 19  اگست 2020ء
اسلام آباد، لاہور ،کوئٹہ،پشاور، واشنگٹن ( خبر نگار خصوصی ،جنرل رپورٹر ،نیوز رپورٹر ، 92نیوز رپورٹ، نیوزایجنسیاں )ملک بھر میں کورونا کے مزید 15 مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ617 نئے کیس سامنے آگئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق کورونا کیسز کی مجموعی تعداد2 لاکھ 89 ہزار 832جبکہ اموات 6190 ہو گئیں۔270009مریض صحتیاب ہو چکے ۔ فعال کیس 13633 رہ گئے ۔ ملک بھر میں کورونا کے 1308مریض زیرعلاج ہیں ،759مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 141مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔سندھ126425، پنجاب95611 ، خیبرپختونخوا 35337 ، گلگت بلتستان 2538، بلوچستان 12321، اسلام آباد15401جبکہ آزاد کشمیر میں متاثرین2199
مزید پڑھیے


سابق حکومتوں نے عوامی دولت مال مفت سمجھ کرلوٹی:قاسم سوری

پیر 17  اگست 2020ء
کوئٹہ (آ ن لائن)ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتیں عوام کے خون پسینے کی کمائی کو مال مفت دل بے رحم کی طرح اڑاتی تھیں،موجودہ عوام دوست حکومت نے غریب عوام کے 2344 ارب روپے اپنی غریب دوست حکمت عملی،کوششوں، شب وروز کی محنت سے بچائے ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں میں عوام کی خون پسینے کی کمائی کو مالِ غنیمت اورمال مفت دل بے رحم کی پالیسی کے تحت اڑا دیا جاتا تھا جبکہ وزیراعظم عمران خان کی عوام دوست حکومت نے اپنے 2
مزید پڑھیے


لاہور میں خوب بادل برسے ،بلوچستان میں سیلابی صورتحال برقرار،مزید10 جاں بحق

منگل 11  اگست 2020ء
لاہور،کوئٹہ(اپنے سٹاف رپورٹر ، اپنے رپورٹر سے ،نیوز رپورٹر) لاہورسمیت کئی شہریوں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ،بلوچستان میں چوتھے روز بھی بارش سے سیلابی صورتحال برقرار رہی،مختلف حادثات میں مزید 10 افراد جان سے گئے ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں مون سون بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کے باعث کئی اضلاع میں تباہی ہو ئی ہے ، مختلف واقعات میں مزید 10افراد جاں بحق ہو گئے ، ضلع بولان کی تحصیل بھاگ میں کئی دیہات زیر آب آ گئے ، درجنوں گاؤں سیلاب میں بہہ گئے ۔ ضلع چاغی کے بھی کئی دیہات زیر
مزید پڑھیے


بلوچستان،سندھ: سیلاب کی تباہ کاریاں،پنجاب میں بارشیں جاری،مزید10افراد جاں بحق

پیر 10  اگست 2020ء

کوئٹہ،راولپنڈی،اسلام آباد،کراچی ،لاہور،نوشہرہ ورکاں،دینہ (92نیوز رپورٹ،خصوصی نیوز رپورٹر،سٹاف رپورٹر،اپنے سٹاف رپورٹر سے ،نامہ نگار،نمائندہ 92نیوز، نیٹ نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان اور سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں،سینکڑوں دیہات زیر آب آگئے ، سیلابی ریلوں میں ڈوب کر مزید7افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پنجاب میں بھی موسلادھار بارشوں کے باعث حادثات میں3 بچے جاں بحق اور4 افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق بلوچستان میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچادی ہے ، مستونگ، قلات، نوشکی، جھل مگسی، مچھ اور بولان میں نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں جبکہ کئی اضلاع کے ندی نالوں میں طغیانی کا سامنا ہے ۔ پی
مزید پڑھیے


کوروناسے مزید 14زندگیاں ختم، 842نئے کیس رپورٹ اسلام آباد، بلوچستان میں لاک ڈائون ختم، کاروباری سرگرمیاں مکمل بحال

اتوار 09  اگست 2020ء
لاہور ،اسلام آباد ، کراچی ،کوئٹہ ، واشنگٹن (جنرل رپورٹر ،سٹاف رپورٹر ، نیوزایجنسیاں )ملک بھر میں کورونا وائرس نے مزید 14افراد کی جان لے لی جبکہ842نئے کیس رپورٹ ہوگئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں مصدقہ کیس 283487جبکہ اموات کی تعداد 6068ہوگئیں۔259604 مریض صحتیاب ہوچکے جبکہ801 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔فعال کیس 17815رہ گئے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران24366 ٹیسٹ کئے گئے ۔پنجاب میں کورونا کے 183نئے کیس سامنے آئے جبکہ مزید 2مریض دم توڑ گئے ۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور 40،ننکانہ 4،شیخو پورہ 1،راولپنڈی16،اٹک4،چکوال 2 ،گوجرانوالہ
مزید پڑھیے



بلوچستان ، سندھ: طوفانی بارشوں سے تباہی،18جاں بحق ؛کئی زخمی ، متعددلاپتہ

اتوار 09  اگست 2020ء

کوئٹہ،کراچی،لاہور ،اسلام آباد ( 92 نیوز رپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک ،اپنے سٹاف رپورٹر سے ، سٹاف رپورٹر،سپیشل رپورٹر ) طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے بلوچستان اور کراچی میں تباہی مچا دی ،مختلف واقعات میں 18افراد جاں بحق ،کئی زخمی ولاپتہ ہو گئے ،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،پاک فوج نے امداد ی کارروائیاں شروع کر دیں ۔تفصیلات کے مطابق طوفانی بارشوں سے بلوچستان کے 7اضلاع بری طرح متاثرہوگئے ، ندی نالوں میں طغیانی آگئی،چھتیں گرنے اوردیگرواقعات میں خاتون سمیت 8افرادجاں بحق اور کئی زخمی ولاپتہ ہوگئے ،اموات جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی اور خضدار میں ہوئیں،سبی میں سیلابی ریلے میں ایک ہی خاندان
مزید پڑھیے


وزیر اعلیٰ بلوچستان،چیئرمین پیمرا کاایف ایم ریڈ یو زکے قیام پر اتفاق

هفته 08  اگست 2020ء
کوئٹہ(صباح نیوز)وزیراعلی ٰبلوچستان جام کمال خان سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین محمد سلیم بیگ نے ملاقات کی، سیکریٹری اطلاعات شاہ عرفان غرشین اور پیمرا کے دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ، ملاقات میں الیکٹرانک میڈیا سے متعلق امور اور ایف ایم ریڈیو کے قیام سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ قومی میڈیا پر بلوچستان کو کم کوریج دی جاتی ہے جس سے بلوچستان میں ہونے والے ترقیاتی اور تعمیری کام موثر طور پر عوام کے سامنے نہیں آتے جس کے لئے
مزید پڑھیے


کوروناکے 17مریض جاں بحق،،782 مزید متاثر، فعال کیس ساڑھے 18ہزار رہ گئے

هفته 08  اگست 2020ء
اسلام آباد ،لاہور ،کراچی ، کوئٹہ ،واشنگٹن ( خبر نگار خصوصی، وقائع نگار،کامرس رپورٹر ،سٹاف رپورٹر ،نیوزایجنسیاں ) ملک بھر میں کورونا کے مزید 17مریض چل بسے جبکہ782 نئے کیس سامنے آ گئے ۔این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 282645 ہو گئی جبکہ ہلاکتیں6052 ہو گئیں ۔ 258099 مریض صحتیاب ہو چکے ۔ ایکٹوکیس 18494 رہ گئے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20461 ٹیسٹ کیے گئے ۔ ابتک 2079333 ٹیسٹ کیے جا چکے ۔اسوقت 1294 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں ۔826مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔163 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔سندھ 122759 ، پنجاب94040،کے پی
مزید پڑھیے


کیبل آپریٹرز قانونی چینلز اور معیاری مواد چلائیں،چیئرمین پیمرا

جمعه 07  اگست 2020ء
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے کہا ہے کہ کیبل ٹی وی آپریٹرز صرف قانونی چینلز اور معیاری مواد نیٹ ورکس پر چلائیں، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پیمرا کوئٹہ آفس کے دورے کے دوران کہی، انچارج ریجنل کامران زیب نے چیئرمین پیمرا کو صوبے بھر میں انڈین چینلز و مواد کے خلاف جاری کارروائیوں سے آگاہ کیا، چیئرمین پیمرا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے انڈین چینلز وغیراخلاقی مواد ختم کیا جائے ، چیئرمین پیمرا نے پیمرا افسران اور فیلڈ اسٹاف کو انڈین چینلز اور انڈین مواد کے خاتمے سے متعلق حکومتی
مزید پڑھیے


سینٹ،چاروں صوبائی اسمبلیوں میں کشمیریوں سے یکجہتی : بھارت کیخلاف قراردادیں منظور،کی قراردادیں متفقہ منظور

جمعرات 06  اگست 2020ء
اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ(خصوصی نیوز رپورٹر،خبر نگار خصوصی،سٹاف رپورٹر،نیوز رپورٹر) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اور بھارت کیخلاف سینٹ،پنجاب،خیبر پختونخوا،بلوچستان اور سندھ اسمبلی میں قراردادیں متفقہ طور پر منظور کر لی گئیں۔یوم استحصال پر سینٹ کا خصوصی اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدار ت ہواجس میں صدر مملکت عارف علوی بھی شریک ہوئے ، قرارداد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیش کی جس کے مطابق بھارتی اقدامات جنوبی ایشیا کے امن واستحکام کیلئے شدید خطرہ ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا،مقبوضہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے ، بھارت عالمی مبصرین کو کشمیر
مزید پڑھیے








اہم خبریں