کراچی (کامرس رپورٹر)انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید2 پیسے کم ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید2پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.07روپے سے گھٹ کر155.05روپے اورقیمت فروخت 155.17روپے سے گھٹ کر155.15روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید 154.80روپے اور قیمت فروخت 155.10 روپے مستحکم رہی ۔دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید 20 پیسے کے اضافے سے 170.50روپے سے بڑھ کر 170.70روپے اورقیمت فروخت 172.20 روپے برقرار رہی جب کہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید 5پیسے کی کمی سے 201.75روپے سے گھٹ کر 201.70 روپے اور قیمت فروخت2 03.50روپے برقرارر ہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید40.90روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت 41.30روپے سے گھٹ کر41.20روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید41.90رپے برقرار رہی اورقیمت فروخت42.30روپے سے گھٹ کر42.20 روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید22روپے سے گھٹ کر21.80روپے اور قیمت فروخت23روپے سے گھٹ کر 22.80روپے ہوگئی۔