لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس نے ولایتی شراب کو دیسی شراب بنا کر پیش کر دیا۔ ذرا ئع کے مطا بق لاہور کی ڈیفنس اے پولیس نے یکم ستمبر کو پکڑی جانے والے لا کھو ں روپے ما لیت کی ولایتی شراب کو ایف آئی آر میں دیسی شراب بنا کر عدالت کے سامنے پیش کر دیا۔ملزم جاوید نے حقیقت معلوم ہونے پر سی سی پی او کو اے ایس آئی اشتیاق اور اہلکار مشتاق کے خلاف درخواست بھی جمع کروا دی ہے ۔ جاوید نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے میری گاڑی سے ساڑھے 4 لاکھ روپے کی ولایتی شراب کی 28 بوتلیں برآمد کی تھیں لیکن جب مجھے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ایف آئی آر میں دیسی شراب کی بوتلیں لکھا گیا ہے ۔ملزم جاوید کے مطابق پولیس اہلکاروں نے میری تلاشی کے دوران 32 ہزار روپے بھی لے لیے تھے جو مجھے بعد میں بھی واپس نہیں کیے گئے ۔