دبئی( ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں ڈاکٹرز نے 38 سالہ شخص کے کان سے زندہ کیکڑا نکال لیا۔ رپورٹ کے مطابق ابوظہبی کے رہائشی 38 سالہ شخص ایل ای کے کان سے ڈاکٹرنے زندہ کیکڑا نکالا تو وہ حیران رہ گیا۔ ایل ای کا کہنا تھا کہ میں ساحل سمندر پر تھا جب اچانک مجھے احساس ہوا کہ میرے کان کے اندر کچھ داخل ہوگیا ہے ، میں یہ نہیں جان سکتا تھا کہ یہ کیا ہے لیکن میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ کیکڑا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ جب ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ میرے کان کے اندر ایک کیکڑے کا بچہ چلا گیا ہے تو میں بہت پریشان تھا، مجھے ڈر تھا کہ میرے اعضا کو نقصان پہنچے گا لیکن میں ڈاکٹر کی تیز رفتار کارروائی پر ان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے بروقت اس کیکڑے کو نکال دیا۔