لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) زمین کے شیطانوں سے لڑتے سمندر کے بادشاہ’’ایکوا مین‘‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ہالی ووڈ اداکار جیسن موموا اور اہلیہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکوا مین سٹار جیسن موموا اور ان کی اہلیہ لیزا بونٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اپنی علیحدگی کا اعلان کیا۔بیان میں لکھا گیا کہ ہم سب نے اس تبدیلی کے وقت کے دباؤ اور تبدیلیوں کو محسوس کیا ہے ، ایک انقلاب برپا ہو رہا ہے ۔اْنہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان محبت جاری رہے گی لیکن ہم دونوں ایک دوسرے کو اس رشتے سے آزاد کررہے ہیں۔