ایمسٹرڈیم (ویب ڈیسک) ہالینڈ میں شہد کی مکھیوں کو بچانے اور ان کی افزائش کے لیے بس سٹاپ کی چھتوں پر خصوصی سبز پودے اگائے گئے ہیں جو مکھیوں کو راغب کرتے ہیں۔ اس طرح وہ وہاں رہتے ہوئے زردانے جمع کرسکتی ہیں اور پھلوں کا رس حاصل کرسکتی ہیں۔آزمائشی طور پر تمام بس سٹاپ ہالینڈ کے مشہور شہر اترخت میں بنائے گئے ہیں جن کی تعداد 316 سے تجاوز کرچکی ہے ۔ صرف ہالینڈ میں مکھیوں کی 358 اقسام پائی جاتی ہیں لیکن بدقسمتی سے ان کی نصف تعداد معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے اور حکومت نے اس کا فوری ادراک کرتے ہوئے بس اسٹاپ کو ایک چھوٹے باغ میں بدل دیا ہے ۔ اب ان پر سبزہ نظر آتا ہے ۔توقع ہے کہ اس طرح شہد کی مکھیاں اور ’’نحل کلاں‘‘ (بمبل بی) زردانوں کے ذریعے پودوں کی افزائش کرسکیں گی۔ بس اسٹاپ کا سبزہ بارش کے پانی کو جمع کرکے پھلتا پھولتا ہے اور علاقے کو گردوغبار سے بھی بچارہا ہے ۔
ہالینڈ میں بس سٹاپ ’’مکھیوں کے سٹاپ‘‘ میں تبدیل
منگل 16 جولائی 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز میں منگل 16 جولائی 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں