نیویارک (ویب ڈیسک) آپ نے کرکٹ اور بیس بال میچ میں کھلاڑیوں کو کیچ پکڑتے دیکھا ہوگا لیکن امریکا میں ایک تماشائی کے شاندار کیچ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے ۔امریکی شہر سیٹل میں جاری بیس بال میچ کے دوران کھلاڑی نے ہٹ کیا تو بال سیدھی شائقین کی طرف چلی گئی، جسے وہاں بیٹھے ایک شخص نے با آسانی ایک ہاتھ سے کیچ کرلیا۔یوں بچے کو گود میں لئے اور اپنی جگہ سے ہلے بغیر ایک ہاتھ سے شاندار کیچ پکڑتے شخص کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے ۔