لاہور (اپنے خبر نگار سے ) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ کے زیرِ اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحانا ت (پارٹ سیکنڈ) سالانہ 2019ء کی رول نمبر سلپس کی ترسیل کا عمل مکمل کر لیا ہے ۔ کنٹرولر امتحانات محمد ناصر جمیل کا کہنا ہے کہ امتحان میں حصّہ لینے والے طالب علموں کی رول نمبر سلپس آن لائن کر دی گئی ہیں۔ رول نمبر سلپ نہ ملنے کی صورت میں بورڈ ویب سائٹ کے علاوہ کمرہ نمبر 201سے رجوع کریں ۔ انٹرمیڈیٹ امتحان 06مئی (سوموار) سے شروع ہو گا۔