جکارتہ(ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں متعدد انسانوں پر حملہ کرکے کھانے والے آدم خور مگر مچھ کو لوگوں نے پکڑ کو موت کے گھاٹ اتار دیا، محکمہ جنگلات نے جانور کی لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ 14 فٹ لمبا اور تقریباً آدھے ٹن کا مگر مچھ کئی ماہ سے لوگوں کو نشانہ بنا رہا تھا۔رپورٹ کے مطابق بنکا بلی ٹنگ نامی گاؤں کے لوگوں نے جال بچھا کر مگر مچھ کو دبوچا جس کے بعد تیز دھار آلے سے جانور کی گردن کاٹ دی، مگر مچھ کی لاش ایک ہفتے تک جال میں پھنسی پڑی رہی جس کے بعد متعلقہ حکام نے مردہ جانور کو تحویل میں لے کر گہرے گڑھے میں دفنا دیا۔