لا ہو ر (کر ائم ر پو ر ٹر )انویسٹی گیشن پولیس شمالی چھاؤنی کی کارروائی۔52سالہ شہری منور علی کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کرنے والا اشتہاری ملزم محمد فاروق عرف ملا گرفتار۔ملزم محمد فاروق نے حویلی میں بھینسیں باندھنے کے تنازعہ پر منور علی کو9فائرمارے تھے ۔شدید فائرنگ سے منور علی مستقل طور پو معذور ہو چکا ہے ۔اشتہاری ملزم محمد فاروق عرف مْلا شہری منور علی کو شدید زخمی کرکے موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ درین اثناء انویسٹی گیشن پولیس شادباغ کی کارروائی۔13سال قبل امام مسجد کو قتل کرنے والے اشتہاری ملزم غفور احمد گرفتار۔اشتہاری ملزم غفور احمد نے امام مسجد محمد یار کو اس کی بیوی کے ساتھ مل کرکلہاڑی سے قتل کر دیا تھا۔ علاوہ زریں سندر پولیس کی کارروائی چار سال سے مطلوب اشتہاری ملزم مزمل حسین گرفتار کر لیا پو لیس کے مطا بق اشتہاری ملزم لاکھوں روپے مالیت کے بوگس چیک کے مقدمات میں لاہور ،شیخوپورہ اور فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھا ۔