بدین(نامہ نگار)بورے والا کے چک 313 شیر والا سے 22 مارچ کی شام بدین پہنچنے والی 2 بھائیوں کی بارات لاک ڈاؤن کے باعث تاحال علاقہ گاراڑی میں پھنسی ہوئی ہے ۔ 80 افراد پر مشتمل بارات کو 23 مارچ کو واپس جانا تھا تاہم واپسی ممکن نہ ہوسکی۔ ارشد اور عابد کی شادی گولارچی کے چک نو کے ذوالفقار کی 2 بیٹیوں سے ہوئی ہے ۔ دلہنوں والوں کو باراتیوں کے کھانے پینے اوررہائش کے انتظام میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ دولہا دلہن کے والدین نے بارات کی واپسی کے اجازت نامے کیلئے کرونا سیل کے مقامی فوکل پرسن اور اے ڈی سی ون عمران الحسن سے ملاقات کی تاہم انہوں نے انکار کردیا اور اب تک سکریننگ کے بعد چند باراتیوں کو جانے کی اجازت دی ہے ۔