کراچی(92نیوزرپورٹ) کراچی کیلئے پانچ بڑی پارلیمانی جماعتوں میں معاہدہ ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔میثاق جمہوریت کی طرز پر میثاق کراچی کا مسودہ تیار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیوایم نے تحریک انصاف کو اپنے اہم پیغام میں کہاکہ تحریک انصاف کی صفوں میں انتشار ہے تو ہم کیسے پی ٹی آئی کا ساتھ دے دیں، اگر تحریک انصاف محفوظ ہے تو ہم بھی ساتھ ہیں۔ واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں طے شدہ نکات پر ترمیمی قانون پیش کیاجائے گا۔ پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کی قیادت میں ہونے والی ملاقاتوں میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مسودہ کے مطابق معاہدہ کیاجائے گا۔