لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا ۔ذرا ئع کے مطابق ہربنس پورہ علاقہ میں ڈاکووں نے جمشید کے گھر سے 5لاکھ10ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،نواب ٹا ئون میں ڈاکووں نے ارسلان کے گھر سے 2لاکھ90ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ کاہنہ میں ڈاکووں نے افضال کے گھر گھس کر1لاکھ 70ہز ار کی نقدی لوٹ لیے ۔مسلم ٹائون کے علاقہ میں ڈاکووں نے شاہنواز کے گھر سے 1لاکھ 20ہز ار کی نقدی ،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،گلشن راوی میں ڈاکووں نے شہزاد کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔جبکہ شاہدرہ ٹاون اور باٹا پور سے گاڑیاں اور شادمان۔ مغلپورہ اور چوہنگ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔