ہارورڈ (ویب ڈیسک) کینسر کی لاتعداد اقسام ہیں جنہیں شناخت کرنا بہت مشکل ہوتا ہے ۔ بروقت شناخت سے مرض کو قابو کرنا قدرے آسان ہوجاتا ہے ۔ اسی بنا پر خون کا ایک ایسا ٹیسٹ وضع کیا گیا ہے جو 20 اقسام کے کینسر کی شناخت کرسکتا ہے ۔ ڈینا فیبر کینسر انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین نے سرطان کی تشخیص کے لیے ایک ایسا بلڈ ٹیسٹ آزمایا ہے جو 20 اقسام کے کینسر کی خبر دے سکتا ہے ۔ پرائیویٹ کمپنی گریل انکارپوریٹڈ نے یہ ٹیسٹ وضع ہے جس کی اہم آزمائش ہارورڈ یونیورسٹی کے ڈینا فیبر انسٹی ٹیوٹ نے کی ہے ۔ اس ٹیکنالوجی میں خون میں میتھائل گروپس کی شناخت کی صلاحیت ہے جو چھوٹے چھوٹے کیمیائی یونٹس ہوتے ہیں۔