ہوسکتا ہے دور سے دیکھنے پر آپ دھوکا کھا جائیں اور اسے ایک طیارہ ہی سمجھ لیں مگر درحقیقت یہ ایک جہاز کی شکل کا انوکھا گھر ہے ۔ اس گھر کو نائیجریا کے شہر ابوجا کے رہائشی سید جمال نے اپنی اہلیہ لیزا کی یاد میں تعمیر کرایا ہے جسے سفر کرنا بہت پسند تھا اور اس کے گزر جانے کے بعد افسردہ شوہر کو اس سے اچھا خراج عقیدت سمجھ نہیں آیا۔ شوہر کے مطابق اس نے یہ گھر بڑا ذہین لڑا کر تعمیر کرنے کا سوچا تھااور یہ گھر اب ابوجا اور ہمارے علاقے کی پہچان بھی ہے ۔اس گھر کو دیکھ کر پہلی نظر میں ایسا لگتا ہے کہ جہاز گھر کو توڑ کر ابھی باہر نکل آئے گا۔