لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے قتل کیس کی ناقص تفتیش کرنے کے خلاف درخواست پر ایس ایس پی کو 15 روز میں دوبارہ تفتیش کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ناقص تفتیش پر برہمی کا اظہار کیا، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے بشیراں بی بی کی درخواست پر سماعت کی عدالتی حکم پر ڈی آئی جی آپریشن نے جو آپریشن رانا اشفاق اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر عدالت میں پیش ہوئے ۔مقتول کی والدہ نے عدالت کو بتایا کہ چار سال ہوگئے میرا بیٹا انعام قتل ہوا نہ نعش ملی نہ ملزم گرفتار ہوئے عدالت پولیس افسران کو ملزم کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دے ۔