اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے دورے پر آئی آسٹریلین ٹیم میں شامل دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ بیٹر مارنوس لبوشین نے اپنے نام کے تلفظ ٹھیک بتاکر شائقین کی پریشانی دور کر دی ۔آسٹریلوی بیٹر کے نام کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اور پنڈی سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی جانب سے بھی پوچھا گیا تھا کہ آخر ان کا ٹھیک نام کیا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں قومی ٹیم کے بیٹر شان مسعود آسٹریلوی بیٹر سے انٹرویو کر رہے ہیں۔اپنے نام کے ٹھیک تلفظ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر آسٹریلوی بیٹر نے بتایا کہ آپ لوگوں کی زبان میں چونکہ ’ڑ اور خ‘ کا تلفظ موجود ہے اس لیے یہاں میرے نام کی ادائیگی آسان ہے ، میرے نام کا ٹھیک تلفظ ’مارنس لبوسکاخنی‘ ہے ۔